سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سابق وزیراعظم نواز شریف جلسہ گاہ پہنچ گئے، وہ 4سال بعد وطن واپس پہنچے ہیں، نواز شریف مینارپاکستان میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ جلسہ گاہ میں اس وقت جذباتی مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں، نواز شریف نے جلسہ گاہ آمد سے قبل بادشاہی میں مغرب کی نماز ادا کی، اس موقع پر شہباز شریف، اسحاق ڈار،حمزہ شہباز، رانا ثنا اور دیگر لیگی قائدین بھی موجود تھے.
جو کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی، وہ نواز شریف کی شان دیکھ رہے ہوں گے،مریم نواز
مریم نواز کا جلسے سے خطاب میں کہنا ہے کہ جو کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی، وہ گھر میں اسکرین پر نواز شریف کی شان دیکھ رہے ہونگے، نواز شریف مٹانے والے کتنے آئے اور کتنے چلے گئے،جسے اللہ عزت دینا چاہے تو کوئی نہیں روک سکتاوتعزمن تشا وتعزمن تشا، میں سمجھتی تھی مینار پاکستان بہت بڑی جگہ ہے، یہ جگہ بھی چھوٹی پڑ جائیگی، یہاں پر 10فیصد لوگ موجود ہیں باقی سڑکوں پر ہیں،آج مینار پاکستان میں سندھ،بلوچستان،خیبرپختونخوا،پنجاب اور گلگت بلتستان موجود ہے۔
135