Nawaz Sharif do first after getting off 133

شہباز شریف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ‘نواز شریف، جی آیا نوں‘ لکھا۔

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف چار سال بعد وطن واپس پہنچ گئے جہاں ان کا طیارہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا ہے۔
اسحاق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ پارٹی قائد کا استقبال کرنے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے ہیں جب کہ سابق وزیراعظم کی وطن واپسی کے موقع پر ان کی قانونی ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ چکی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو وطن واپس لانے کےلیے طیارہ ’امید پاکستان‘ ایک گھنٹہ 34 منٹ تاخیر سے 11 بجکر 4 منٹ پر دبئی ائیرپورٹ سے روانہ ہوا۔
سابق وزیراعظم کا طیارہ FZ4525 بندر عباس کے راستے ایران سے ہوتا ہوا پنجگورکے قریب پاکستان کی حدود میں داخل ہوا۔
اسلام آباد کے ائیر ریڈار میں داخل ہونے پر ٹریفک کنٹرول نے نواز شریف کے طیارے کو خوش آمدید کہا اور طیارے کو وفاقی دارالحکومت میں لینڈنگ کے لیے گرین سگنل دیا۔
میاں نواز شریف کے ہمراہ 148 مسافر خصوصی پرواز میں پاکستان آئے ہیں جب کہ لیگی رہنما عرفان صدیقی، ناصر جنجوعہ اور ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
سابق وزیراعظم کا خصوصی طیارہ دبئی سے اسلام آباد پہنچے گا جہاں سے وہ لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔
نواز شریف، جی آیا نوں
نواز شریف کا طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی ان کے چھوٹے بھائی اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے قائد کو پنجابی میں خوش آمدید کہا۔
شہباز شریف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ‘نواز شریف، جی آیا نوں‘ لکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں