Nawaz Sharif do first after getting off 135

نوازشریف اسلام آباد میں طیارے سے اترنے کے بعد سب سے پہلے کیا کریں گے؟

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
نواز شریف کا طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ کی طرف روا دوان !
سابق وزیراعظم نوازشریف اسلام آباد پہنچنے کے بعد قانونی ٹیم سے مشاورت کریں گے۔ نوازشریف سے اسلام آبادمیں ملاقات کرنیوالی قانونی ٹیم میں اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز سمیت دیگر شامل ہوں گے۔ نوازشریف کو دونوں کیسز سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

قانونی ٹیم سے ملاقات کے بعد نوازشریف لاہور کیلئے روانہ ہوں گے، اعظم نذیر تارڑ نوازشریف کے ہمراہ لاہور پہنچیں گے۔ امجد پرویز سمیت قانونی ٹیم کے دیگر ممبرز اسلام آباد میں ہی رکیں گے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف لاہور میں طیارے سے اترنے کے بعد سب سے پہلے جاتی امرا جائیں گے۔
نوازشریف جاتی امرا میں اہل خانہ سے ملاقات کریں گے اور اس کے بعد والدین اور اہلیہ کی قبر پر جا کر فاتحہ خوانی کریں گے.
جاتی امرا سے نوازشریف مینار پاکستان کا رخ کریں گے جہاں انہوں نے جلسے سے خطاب کرنا ہے۔ جلسہ گاہ جانے کیلئے نوازشریف کیلئے جاتی امرا میں ہیلی کاپٹر کا بندوبست بھی کیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں