""چَشْمِ ما رَوشَن دِلِ ما شاد"" سینئر صحافی سید مسرت خلیل سے پہلی اور یادگار ملاقات 191

“”چَشْمِ ما رَوشَن دِلِ ما شاد”” سینئر صحافی سید مسرت خلیل سے پہلی اور یادگار ملاقات

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان، پی این پی نیوز ایچ ڈی

چودھری محمد عرفان کو “”بسر و چشم”” ارض مقدس میں خوش آمدید کہتے ہیں اوران کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی مبارکباد بھی پیش کرتے ہیں۔

“”چَشْمِ ما رَوشَن دِلِ ما شاد “” آنکھ ہماری روشن دل ہمارا شاد”
گذشتہ دنوں ان سے ملاقات کرکے محسوس کیا کہ وہ ایسی خوبیوں کے مالک ہیں جو ہر طرح کے تعصبات سے بالا تر ہوکرصرف روشن پہلوؤں کی طرف ہی نظر رکھتے ہیں۔ چودھری محمد عرفان شگفتہ مزاجی ، بدلہ سنجی، اعتدال وتوازن کے ساتھ بصیرت افروزگفتگو کرنے والی شخصیت ہیں۔ وہ حال ہی میں قونصل جنرل پاکستان خالد مجید کی ٹیم کے “پریس ونگ” میں بطورپریس قونصلرشامل ہوئے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ پوسٹنگ ذمہ داری بھی ہے اور اعزاز بھی ہے۔ محمدعرفان نے اپنی تقرری پر حکومت پاکستان، وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی، سیکریٹری اطلاعات ظہور احمد اور وزارت اطلاعات کے دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کو حجاز مقدسہ اور پاکستان کے عزیز ترین دوست سعودی عرب میں پاکستان کی خدمت کا موقع دیا۔ نئے پریس قونصلر چوہدری محمد عرفان نے اعلی تعلیم امریکہ اور ملائشیاء سے حاصل کی ہے جبکہ وہ وزارت اطلاعات اسلام آباد میں مختلف خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ اپنے تمام تر تجربے اور توانائی سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو مقامی میڈیا کے ذریعے مضبوط کرنے کی بھرپورکوشش کریں گے۔ انھوں نےیقین دلایا کہ تمام مثبت اقدامات میں کمیونٹی کے ساتھ انکا بھر پور تعاون رہے گا۔ انھوں نےکہا سفیر پاکستان احمد فاروق اور قونصل جنرل خالد مجید بھی پاک سعودی دوستی کیلئے اپنی توانیاں خرچ کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا ہم اس سرزمین سے اپنا رزق کما رہے ہیں، ہمیں چاہیئے یہاں کےقوانین کا احترم کریں اورسعودی سوسائٹی میں جائزمقام بنانے کی کوشش کریں۔ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اخوتی رشتوں کو مزید مستحکم کرنے میں اپنا اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں