او آئی سی کا فلسطین کی صورت حال پر وزرائے خارجہ کی سطح پر ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی جدہ پہنچ گئے 177

او آئی سی کا فلسطین کی صورت حال پر وزرائے خارجہ کی سطح پر ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی جدہ پہنچ گئے

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

تفصیلات کے مطابق جدہ پہنچنے پر آو آئی سی میں پاکستان کے مستقل مندوب سید محمد فواد شیر اور سفیر پاکستان احمد فاروق نے استقبال کیا۔جلیل عباس جیلانی کل ہونے والے فلسطینی کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت پر اوآئی سی کے وزیر خارجہ سطح کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان کا موقف پیش کریں گے،اجلاس کل دوپہراو ایک بجے او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ جدہ میں ہوگا۔اجلاس میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی فوجی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ایگزیکٹو کمیٹی میں اسلامی جمہوریہ پاکستان، سعودی عرب، ترکی، گیمبیا، موریطانیہ اور کیمرون شامل ہیں۔
او آئی سی کے تمام رکن ممالک کو اوپن اینڈڈ ایمرجنسی میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں