ایک شخصیت ایک تعارف "انجنئیر حاجی سجادخان" 125

ایک شخصیت ایک تعارف “انجنئیر حاجی سجادخان”

تحریر ۔ جمشید خان سوکڑی پی این پی نیوز ایچ ڈی

جمعیت علمائے اسلام سعودی عرب کے سابق مرکزی فنانس سیکرٹری انجنیئر الحاج سجاد خان کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ، موصوف کی اندرون ملک سمیت بیرون ملک خصوصاً سعودی عرب میں جماعتی خدمات کسی بھی اہل نظر سے پوشیدہ نہیں بلکہ سعودی عرب میں جے یو آئی کی پہچان بن چکے ہیں ۔ دیارغیر میں جماعت کی مقبولیت و فعالیت کے پیچھے موصوف کی انتھک محنت اور دن رات کوشیش ہی کار فرما ہیں ، جانی و مالی قربانی دیکر موصوف نے جماعت کو بام عروج تک پہنچایا ، نیز حرمین الشریفین کی سرزمین پر جماعت کو استحکام اور شناخت فراہم کرنے پر سعودی عرب کے سارے جماعتی ساتھی حاجی سجاد کی خدمات کو سلام کرتی ہیں کیونکہ اس سلسلہ میں انجنیئر سجاد کی پالیسی قابل اعتماد اور خدمات قابل فخر ہیں پارٹی کو دیارغیر میں کامیابی و ترقی کی راہ پر گامزن کرنا موصوف کی مرہون منت ہے لہٰذا جماعتی مقبولیت اور سرزمین پاک پر جماعت کے قائدین و کارکنان کی بے لوث خدمات اور دیگر کارکردگی کا سہرا انہی کے سر ہیں ۔ حاجی سجادکی سیاسی ، سماجی ، رفاہی اور جماعتی خدمات سے انکار ممکن نہیں کیونکہ انکی جماعتی کارکردگی اور ورکروں کیساتھ حسن سلوک مثالی اور قابل داد ہیں یہی وجہ ہے کہ آجکل انجنیئر حاجی سجاد اندرون پاکستان اور بیرون پاکستان خصوصاً سعودی عرب میں جماعتی ساتھیوں کے دلوں کی آواز بن چکے ہیں جبکہ یہ ہماری خوش قسمتی بھی ہے ۔ نیز زندہ قومیں اپنے محسنوں کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرتی ۔ انجنیئر حاجی سجاد خان نے گذشتہ دنوں پشاور میں ہونیوالی مفتی محمود کانفرنس کیلئے خصوصی پیغام بھیجا اور کانفرس کی شاندار کامیابی پر صوبائی قائدین کو مبارکباد دی اور بہتر انتظامات کرنے پر انصار الاسلام کیلئے پچاس ہزار روپیہ انعام کا اعلان کیا جن کو صوبائی قائدین نے سراہا اور انکی اولاد و کاروبار میں برکت کیلئے خصوصی دعا کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں