رستم رائس فیکٹری میں میلاد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا 197

رستم رائس فیکٹری میں میلاد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا

رپورٹ حاجی محمد ناصر قادری (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

تفصیلات کے مطابق قبل از میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم صاحبزادہ علامہ حضرت ابوالخیر ڈاکٹر محمد زبیر الوری صاحب نے پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر میزبان میلاد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم حاجی محمد اکبر میو، حاجی لیاقت میو، ماسٹر محمد اسلام، ماسٹر محمد ذوالفقار، حاجی جمعہ خاں اور کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات و میڈیا پرسنز موجود تھے۔ صاحبزادہ علامہ حضرت ابوالخیر ڈاکٹر محمد زبیر الوری صاحب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام عرصہ دراز سے ظلم کی چکی میں پستے رہے لیکن اسلامی ممالک سمیت او آئی سی خاموش رہی آخر کار اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینی اپنے دفاع کی خاطر سینہ سپر ہو گئے۔اس وقت بھی فلسطین میں اسرائیلی مظالم بڑھتے جا رہے ہیں لیکن اسلامی ممالک کی حکومتیں اپنی زمہ داری کا احساس نہیں کر رہی۔ اگر اہل کفر اہل اسلام کے خلاف متحد ہیں تو تمام اسلامی ممالک کو بھی چاہیے کہ ہم متحد ہو کر فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں اور فلسطین میں بڑھتے ہوئے مظالم کا خاتمہ کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی پیروی کرتے ہوئے تمام اسلامی ممالک اہل کفر کے سامنے ڈٹ جائیں۔ پریس کانفرنس کے بعد محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم میں صاحبزادہ علامہ حضرت ابوالخیر ڈاکٹر محمد زبیر الوری صاحب، علامہ قاری محمد امیر نقشبندی، ضلعی صدر لودھراں جماعت اہلسنت پیر سید قاری خورشید احمد شاہ صاحب بخاری سمیت دیگر علماء کرام نے خصوصی خطاب فرمایا۔ آخر میں ملک پاکستان کی سلامتی، فلسطینی عوام اور عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی اور لنگر تقسیم کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں