146

پاکستان کے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اوآئی سی “”OIC”” کےغیرمعمولی اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب آئیں گئے

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سعودی عرب نے غزہ کی صورتحال پر او آئی سی “”OIC”” کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس بدھ کو طلب کرلیا۔ جس میں شرکت کے لئے پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
“”عرب میڈیا رپورٹس “” کے مطابق جدہ میں او آئی سی “”OIC”” میں پاکستان کے مستقل سفیرسید فواد شیر نے کہا ہے کہ جلیل عباس جیلانی فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے موقف کا اعادہ کریں گے جو 1967 سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی وکالت کرتا ہے جس کا دارالحکومت القدس ہوگا۔

سعودی عرب نے اجلاس اوآئی سی “”OIC”” کے موجودہ سیشن کے سربراہ اور
“”او آئی سی “” ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سےغزہ اور گرد ونواح میں فوجی کشیدگی، شہریوں اور علاقائی سلامتی واستحکام کو لاحق خطرات پر تبادلہ خیال کےلیے ’اوپن اینڈڈ‘ وزارتی اجلاس طلب کیا ہے۔
او آئی سی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان جس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، گیمبیا، موریطانیہ اور کیمرون شامل ہیں تنظیم کے دیگر رکن ممالک بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مزید خبر کے مطابق اسلام آباد میں اتوار کو میڈیا کو بریفنگ میں جلیل عباس جیلانی نے اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ’ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔ جلیل عباس جیلانی نےکہا حقیقت یہ ہے کہ یہ اسرائیل کی جانب سے معصوم فلسطینی شہریوں کی نسل کشی ہے۔ نگراں وزیر خارجہ نے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں ایک ہفتے سے جاری محاصرے کی مذمت کی اور کہا کہ’ محاصرے سے گنجان آباد علاقے میں انسانی بحران مزید بڑھ گیا ہے۔ علاقے میں ایندھن، خوراک طبی سامان اور پینے کے پانی کی کمی ہے۔ ان کا کہنا تھا’ او آئی سی ایک بہت اہم فورم ہے جہاں غزہ می انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا‘۔

جلیل عباس جیلانی نے یہ بھی کہاغ یقینا او آئی سی اجلاس کے اہم مقاصد ہیں۔ فلسطین کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ایک مربوط ردعمل تیار کرنا ہے‘۔

انہوں نے بتایا’ پاکستان فلسطینیوں کو انسانی امداد کی فراہمی کےلیے مصری حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔ اسرائیل فی الحال غزہ تک امداد کی فراہمی کی اجازت نہیں دے رہا‘۔
’اس معاملے پر سعودی حکومت سمیت مسلم ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں اور میں جدہ میں دورے کے دوران سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ باہمی ملاقات کا منتظر ہوں‘۔
انہوں نے پاکستان کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیل پر زور دیا کہ’ وہ فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں