اسرائیل نے بچوں، خواتین اور معصوم لوگوں کو قتل کرکے تمام حدیں پار کر دی ، انسانی تاریخ میں کبھی بھی اتنے بڑے پیمانے پر ظلم اور بربریت نہیں دیکھا گیا ، صدر مملکت عارف علوی 184

اسرائیل نے بچوں، خواتین اور معصوم لوگوں کو قتل کرکے تمام حدیں پار کر دی ، انسانی تاریخ میں کبھی بھی اتنے بڑے پیمانے پر ظلم اور بربریت نہیں دیکھا گیا ، صدر مملکت عارف علوی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی شدید مذمت ، کہتے ہیں اسرائیل نے بچوں، خواتین اور معصوم لوگوں کو قتل کرکے تمام حدیں پار کر دی ، انسانی تاریخ میں کبھی بھی اتنے بڑے پیمانے پر ظلم اور بربریت نہیں دیکھا گیا جس کا مظاہرہ اسرائیل کررہا ہے، فلسطینیوں کیلئے پانی، بجلی، خوراک اور ادویات کی فراہمی بھی منقطع کر دی گئی ہے، یہ امر افسوسناک ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کو فلسطینی عوام کی نسل کشی سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا میں اقوام متحدہ اور او آئی سی پر زور دیتا ہوں کہ وہ اسرائیل کی وحشیانہ کاروائیوں کو روکنے کے لیے فوری اجلاس بلائیں،فلسطین میں مزید بربادی اور انسانی تباہی کو روکنے کے لیے ضروری طبی امداد، خوراک اور دیگر سامان فوری طور پر روانہ کریں ، پاکستان فلسطینی عوام کے لیے ایک آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے جو خطے میں پائیدار امن و استحکام کا واحد حل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں