اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2200 سے زائدہوچکی ہے 195

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2200 سے زائدہوچکی ہے

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

مصر نے رفح بارڈر کے ذریعے امریکی شہریوں کے غزہ سے انخلا کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2200 سے زائدہوچکی ہے جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہیں۔2008 سے شدید ناکہ باندی کا شکار غزہ میں بجلی اور پانی کا سخت بحران ہے، زخمیوں کے باعث اسپتالوں پر شدید دباؤ ہے تاہم بجلی نہ ہونے کے باعث مشکلات بڑھتی جارہی ہیں۔اقوام متحدہ نے غزہ میں پہلے سے تشویش ناک انسانی بحران کی صورت حال مزید بگڑنے سے خبردار کیا ہے اور کہا ہےکہ غزہ میں خطرناک حد تک خوراک کی قلت ہوگئی ہے، ادویات کا بھی سنگین بحران ہے۔اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو غزہ خالی کرنے کا الٹی میٹم دیا گیا ہے اور نقل مکانی کرنے والوں پر بھی بمباری کی گئی ہے جن میں 70 فلسطینی شہید ہوئے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں