Salmi Waheed Murad 121

فلمی دنیا کے معروف چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی اہلیہ سلمی وحید مراد کراچی میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

کراچی/بیوروچیف اعجاز احمد طاہر اعوان

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف چاکلیٹی ھیرو وحید مراد مرحوم کی اہلیہ
سلمی وحید مراد کا طویل علالت کے بعد گزشتہ روز کراچی میں انتقال ہو گیا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون ،،،، انہوں نے اپنے سوگوار خاندان میں دو بچے جن میں ایک بیٹا عادل مراد اور بیٹی عالیہ مراد چھوڑے ہیں۔ سلمی وحید مراد کراچی میں گزشتہ کئی سالوں سے بہت سارے سماجی اور فلاحی امور بھی سر انجام دے رہی تھیں۔ اور کئی غریب خاندانوں کی مالی امداد کے طور پر ماہانہ خدمات کو پورا کر رہیں تھیں۔ ان کے انتقال ارتحال پر کراچی کی ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اپنے اپنے گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اور بلند درجات کے لئے خصوصی دعا بھی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں