Prime Minister Shehbaz Sharif 213

مسلم لیگ (ن) نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کے لیے باقاعدہ درخواست دیدی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

مسلم لیگ (ن) نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کے لیے باقاعدہ درخواست دیدی، درخواست میں 15 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک انتظامات اور جلسے کی اجازت مانگی گئی ہے.سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال یاسین نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو باقاعدہ درخواست دی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں بلال یاسین نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے درخواست موصول کرلی ہے، امید ہے جلد اجازت مل جائے گی۔جلسے سے 2 روز قبل پارٹی کی سینئر قیادت جلسہ گاہ کا دورہ بھی کرے گی، نواز شریف ائیر پورٹ سے بذریعی ہیلی کاپٹر جلسہ گاہ آئیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں