my voice 169

بے گناہ فلسطینوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کے حوالے سے سعودی عرب کی تمام جامع مساجد میں آج علماء اکرام نے اپنے اپنے خطبہ کے دوران فلسطینی عوام کی فتح اور کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان

“”عرب میڈیا رپورٹ”” کے مطابق اسرائل اور فلسطین کے مابین جنگی کشیدگی اور بے گناہ فلسطینوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کے حوالے سے سعودی عرب کی تمام جامع مساجد میں آج علماء اکرام نے اپنے اپنے خطبہ کے دوران فلسطینی عوام کی فتح اور کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی ۔ اور مسلم امہ کو فلسطین کے مظالم رکوانےکے لئے بھی خصوصی کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔
بلاشبہ 75 برسوں سے ہونے والے یہ مظالم دنیا کی کسی بھی قوم کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے حوالے سے ظلم کی ایک طویل ترین داستان ہے۔ اقوام عالم نہ جانے کیوں اس قدر بے حسی کا شکار ہے کہ فلسطینیوں کی آزادی کے لیئے موثر کوشش نہیں کر پا رہی ہیں۔ فلسطین کی آزادی تک یہ مسئلہ دنیا کے سینے پر ناسور کی طرح پکتا رہے گا۔(یاد رہے کہ پورے سعودی عرب میں دوران جمعہ علماء کرام کی طرچ سے ایک ہی کھا ہوا خطبہ پڑھا جاتا ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں