اسلامی تعاون کی تنظیم نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کر دی۔ 193

اسرائیل کا اگلے 24 گھنٹوں میں 11 لاکھ فلسطینیوں کو غزہ چھوڑنے کا الٹی میٹم

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
اسرائیل نے اگلے 24 گھنٹوں میں 11 لاکھ فلسطینیوں کو غزہ چھوڑنے کا الٹی میٹم دے دیا۔ اسرائیل نے مزید حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے فلسطینیوں کو غزہ چھوڑنے کا کہہ دیا، اسرائیل نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی تک حملے جاری رہیں گے۔

اُدھر غزہ میں اسرائیل کی جانب سے پانی، خوراک اور بجلی بند اور محاصرے کے سبب انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، ریڈ کراس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ میں بجلی بحال نہ کی گئی تو ہسپتال مردہ خانے بن جائیں گے۔ اسرائیلی حملوں سے غزہ کے ہسپتال زخمیوں سے بھر چکے ہیں۔
اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہا ہے،نہتے فلسطینیوں پر فاسفورس اور کلسٹر بم برسانے کا سلسلہ جاری ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں