VIP EVENTS 238

“”وی آئی پی ایونٹ VIP EVENTS”” ریاض کے ڈائریکٹر عمیر شیخ اور چیف آرگنائزر عادل شیخ کی اطلاع کے مطابق کل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بھرپور مقابلے کے لیئے آمنے سامنے ہوں گی

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان

“”وی آئی پی ایونٹ VIP EVENTS”” ریاض کے ڈائریکٹر عمیر شیخ اور چیف آرگنائزر عادل شیخ کی اطلاع کے مطابق کل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بھرپور مقابلے کے لیئے آمنے سامنے ہوں گی۔ ریاض میں مقیم کرکٹ کے کھیل میں دلچسپی رکھنے والے شائقین کی سہولت اور تفریحی کے لئے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے اس میچ “”کرکٹ ورلڈ کپ 2023″” کو دکھانے کے لیئے پاکستان انٹرنیشنل اسکول ریاض(ناصریہ) میں کل 14 اکتوبر 2023 بروز ہفتہ ایک بڑی اسکرین کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے جس میں شائقین کے لیئے فری انٹری کی سہولت رکھی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں