خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان
پاکستان مسلم لیگ ن ریاض سعودی عرب ایسٹ ریجن کے مرکزی صدر چوہدری جمیل ربانی نے اپنے ایک بیان میں قائد میاں محمد شریف کی لندن سے سعودی عرب آمد پر انہیں دل کی اتھاء گہرائیوں سے خوش آمدید کہا ہے۔ اور
اگلے مرحلے میں انکی آمد عنقریب بہت جلد پاکستان بھی متوقع ہے۔ انہوں نے اپنے قائد کی کامیابی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔ اور اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کا پاکستان آمد پر عوام کا انتہائی پرتپاک اور پر جوش استقبال کیا جائے گا۔اپنے محبوب قائد کی کامیابی اور صحت کے لئے بھی خصوصی دعا کی۔ آن کی پاکستان آمد سے ملک کی معاشی صورتحال بھی بہتر ہو جائے گئ۔ اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ پوری قوم کی دعائیں اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ ریاض سے پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت عنقریب جدہ اپنے محبوب قائد سے ملاقات کے لئے روانہ ہو گئی۔ اور اپنے مکمل تعاون کی
بھی یقین دہانی کروائی جائے گئی۔