سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سابق وزیراعظم نواز شریف بدھ کی شام برطانیہ سے جدہ روانگی کے لیے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچے تو ان کی روانگی سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل ان سے ملاقات کر رہے ہیں۔
برطانیہ میں موجود پاکستانی صحافیوں نے اپنے چینلز پر خبر چلائی کہ نواز شریف کو الوداع کرنے کے لیے ہائی کمشنر ایئرپورٹ پہنچے ہیں۔
ویڈیو میں ڈاکٹر فیصل نواز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’یہ بیانیہ جلد شروع کریں سر، منفی بیانیے سے باہر آ جائیں۔ معیشت اور پُرامن ہمسائیگی پر فوکس کریں۔ روزانہ شام کو ٹی وی پر ٹاک شوز ہوتے ہیں۔‘
جس کے بعد ڈاکٹر فیصل ان ٹاک شوز کے حوالے سے مخصوص انداز میں ناپسندیدگی کا اظہارکرتے ہیں۔
اس دوران کیمرہ باقی لوگوں کی طرف گھومتا ہے تو نواز شریف دوبارہ ان سے پوچھتے ہیں کہ ’معیشت اور دوسرا کیا تھا؟‘ ڈاکٹر فیصل دوبارہ جواب دیتے ہیں کہ ’پُرامن ہمسائیگی اور معیشت۔‘
خیال رہے کہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کچھ عرصہ قبل حسین نواز کے دفتر میں بھی نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔
ترجمان دفتر خارجہ سے جب ہفتہ وار بریفنگ کے دوران سوالات کیے گئے تو انھوں نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ ’ڈاکٹر فیصل کی نوازشریف سے روانگی کے وقت ملاقات کا معاملہ خیالی اور حقیقت کے برعکس ہے.