بیوروچیف کراچی/اعجاز احمد طاہر اعوان
وائے ڈی اے “”YDA”” ڈیموکریٹک پینل سندھ کی چیئرمین شپ کے امیدوار ڈاکٹر محبوب نوناری کی قیادت میں وفد نے ایم کیو ایم پاکستان “”MQMP”” کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار بھائی رکن رابطہ کمیٹی اور انچارج ہیلتھ سروسز ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر نگہت شکیل باجی اور جوائنٹ انچارج ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی بھائی سے ایم کیو ایم پاکستان کے دفتر میں ملاقات کی اور ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹرز فورم کی جانب سے ڈیموکریٹک پینل کی حمایت کی درخواست کی جس پر گفتگو کے بعد ایم کیو ایم پاکستان ہیلتھ سرویسز کی جانب سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈیموکریٹک پینل کی حمایت کا اعلان کیا گیا اور ایم کیو ایم پاکستان سے جڑے تمام ڈاکٹرز کو اپنا ووٹ ڈیموکریٹک پینل کو دینےکا اعلان کیا ۔
اس موقع پر ڈیموکریٹک پینل کے چیئرمین ڈاکٹر محبوب نوناری ڈاکٹر لال ملک ڈاکٹر عمار دانش نے ایم کیو ایم پاکستان کے زمیداران اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا.