Condolence meeting on the death of Amanat Al 97

پاکستانی بزنس کمیونٹی کے فدا حسین کے برادر نسبتی امانت علی کی مسجد النبوی میں رحلت پر تعزیتی اجلاس

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
فدا حسین کا کہنا تھا کہ امانت علی جدہ سے خوش لباس تن کر کے سرکار کے روضہ رسول پر حاضری کے لئے نکلے اور انکا کہنا تھا کہ ہم دنیاوی محفل میں بھی خوش لباس تن کر کے جاتے ہیں تو کیوں نا ہم روضہ رسول پر خوش لباس اور عطر لگا کر حاضری دیں.
انکا مزید کہنا تھا کہ مسجد النبوی میں اس دنیا سے کوچ کر جانا یقیناً ہر ایک مسلمان کی خواہش ہوتی ہے مگر خوش نصیب لوگ ہی یہ سعادت پاتے ہیں اور امانت علی ان خوش قسمت لوگوں میں سے تھے جن کی وفات فجر کی نماز کی پہلی رکعت میں ہوئی. انکی خواہش تھی کی مسجد النبوی میں انکا وصال ہو اور الله تبارك الله نے انکی اس خواہش کو پورا کیا اور مسجد النبوی میں انکا جنازہ پڑھایا گیا اور جنت البقیع میں سپرد خاک کیا.
کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات اور میڈیا فورمز نے فدا حسین کے برادر نسبتی امانت علی کی رحلت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی. یاد رہے کہ امانت علی نے اپنے پیچھے ایک بیٹا، دو بیٹیاں اور ایک بیوہ سوگوار چھوڑی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں