personality an introduction 192

ایک شخصیت ایک (تعارف انٹرویو/اعجاز احمد طاہر اعوان تعاون/ولید اعجاز اعوان)

ایک شخصیت ایک تعارف
انٹرویو/اعجاز احمد طاہر اعوان
تعاون/ولید اعجاز اعوان

ریاض سے 100 کلو میٹر دور “”الخرج”” کے مقام پر جذبہ انسانیت اور دکھی و لاچار پاکستانیوں کی بے لوث خدمت کے جذبہ سے سرشار میاں محمد اصغر کسی تعارف کے محتاج نہی ہیں، جو سال 1979 سے “”الخرج”” میں مقیم۔ہیں، آج ہم “”PNP”” کے لئے انکی گرانقدر سماجی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے آپکی ملاقات میاں محمد اصغر سے کرواتے ہیں، جو پاکستانی کمیونٹی کے لئے کسی بھی لمحہء اپنی خدمات اور تعاون کی فراہمی سے غافل نظر نہیں آتے جن۔کی زندگی کا یہ مقصد اور نصب العین بھی ہے کہ معاشرے کے دکھی و لاچار اور مصیبت میں گرے ہوئے پردیس میں پاکستانیوں کی بر وقت اور فوری مدد کرنا ہے، اور ان کے مسائل کا مداوا بھی کرنا ہے.

میاں محمد اصغر نے اپنے خاندان کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق “”آرائیں “” خاندان سے میرے والد گرامی چوہدری رحمت علی مرحوم پیدائشی طور پر “”مسلم لیگی”” تھے اور پاکستان مسلم لیگ ن سے ان کا گہرا تعلق تھا، میرے خاندان کا تعلق رحیم یار خان سے ہے میں نے اپنی ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی اسکول خانپور سے حاصل کی۔ اور رحیم یار خان خواجہ گورنمنٹ فرید کالج سے امتیازی نمبروں سے ایف اے کی تعلیم مکمل کی۔ اور اس کے بعد 1979 کے ابتداء میں بسلسلہ روزگار “”الخرج”” سعودی عرب آ گیا۔ اور اب تک “”الخرج”” میں ہی مقیم ہوں۔ ابتداء میں ایک سوہنی الیکٹرانک کمپنی ریاض میں بطور مارکیٹنگ کے شعبہ سیل سے منسلک رہا، اس کے بعد “”الخرج”” کی گولڈ مارکیٹ میں جاب کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اس کے ساتھ ہی امام سعود یونیورسٹی 1982 تا 1983 کے دوران دو سالہ۔عالم علوم عربی زبان کی ڈگری حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔ 27 سال تک “”الخرج”” میں گولڈ مارکیٹ میں اپنے کفیل کے ساتھ بطور سیل آفیسر کام کیا۔

والدین کی باہمی رضامندی سے سال 1983 میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گیا، اس وقت میری اولاد نرینہ میں میرے ہونہار اور ذہین چار بیٹے ہیں جن میں میاں عمر اصغر، میاں زبیر اصغر، میاں ولید اصغر اور میاں حمزہ اصغر شامل ہیں جو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد بسلسلہ روزگار سعودی عرب میں بڑی کامیاب اور خوشحال زندگی گزار رہے ہیں،

میاں محمد اصغر نے اپنی زندگی کے اوراق پلٹتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے مجھے بچپن سے ہی دکھی اور مصیبت زدہ افراد کی مدد کے جذبہ سے سرشار رکھا۔ اسی جذبہ کے تحت “”الخرج”” کے کچھ ہم خیال دوستوں کے باہمی تعاون اور رضامندی سے ایک فلاحی اور خدمت انسانیت کا ادارہ “” پاک سعودی فرینڈز شپ فورم”” PSFF کا سنگ بنیاد سال 2017 میں رکھا اور اس کے سر پرست اعلی کی ذمہ داری تمام دوستوں کی رضامندی سے مجھے سونپی گئی۔ جبکہ اس “”PSFF”” کے بانی چیئرمین معروف شخصیت اور بزنس مین ناصر حبیب کو دی گئی۔ یہ مکمل طور پر ایک غیر سیاسی اور ہر قسم کی فرقہ بندیوں سے پاک فلاحی ادارہ ہے۔ اس کو قائم۔کرنے کا بنیادی مقصد بھی صرف اور صرف فلاحی خدمات کو پروان چڑھانا ہے۔ اب تک 71 کے لگ بھگ ایسے پاکستانی قیدیوں کے ذمہ مختلف جرائم کی پاداش میں قیدیوں کے جرمانے کی رقوم کی ادائیگی اور رہائی کے لئے سفارت خانہ پاکستان ریاض کے تعاون سے مطلوبہ رقوم جمع کر وا کر انہیں قید سے ٹی آئی کے بعد ملک واپس بھیجا جا چکا ہے۔ اس وقت ہمارے ممبران کی تعداد پورے سعودی عرب کے اندر 200 سے تجاوز کر چکی ہے اور اس کے لئے نئے ممبران کی تعداد میں بھی تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ہمارے پلیٹ فارم سے قدرتی و حادثاتی اموات کے وقت سعودی عرب سے پاکستان میں ان کے عزیز و اقارب تک۔ڈیڈ باڈیز کو ارسال کرنے کا بھی بندوبست کیا جاتا ہے۔اس کے لئے ریاض اور الخرج میں مقیم کچھ مخیر اور مالی طور پر مستحکم افراد کے تعاون اور مالی مدد حاصل کی جاتی ہے۔ “”گزشتہ دو سالوں کے دوران “”PSFF”” کے ذریعے اور سفارت خانہ پاکستان ریاض اور پی آئی اے کے مشترکہ تعاون سے 30 ڈیڈ باڈیز پاکستان روانہ کی جا چکی ہیں۔ ہمارے ادارہ “”PSFF”” میں شعبہ ڈاکٹرز کی بھی ٹیم کا ہمارے ساتھ مکمل تعاون ہے۔ جو اپنی مکمل راہ نمائی اور تعاون کرتے ہیں۔ اور مخیر حضرات کے تعاون سے کراچی میں بھی مختلف حضرات کے مالی تعاون سے “”فری میڈیکل کیمپ”” کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ جہاں مریضوں کا فری چیک اپ اور مفت دواوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ میری اولاد نرینہ کے اندر بھی جذبہ انسانیت کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے اور ان کا تعاون اور مشورے ہر وقت میرے ساتھ رہتے ہیں۔

میاں محمد اصغر نے کہا کہ ریاض اور الخرج میں مخیر حضرات اور مالی طور پر مستحکم افراد کی۔کمی نہیں ہے جب بھی کبھی مالی ضرورت کے تحت ان سے تعاون کی اپیل اور رابطہ کیا جاتا ہے۔ وہ اس نیک کام کے لئے اپنا تعاون نہیں دیتے اس موقع پر ان سے دل کو شدید صدمہ اور افسوس بھی ہوتا ہے۔ انکی طرف سے اس بے حسی پر دل کرب اور دکھ کے آنسو روتا ہے۔ میری مخیر حضرات سے انسانیت کے نام پر اپیل بھی ہے کہ وہ ہمارے ساتھ اپنا مالی تعاون کریں تاکہ۔زیادہ سے زیادہ دکھی اور لاچار افراد کی مدد اور خدمت کو بڑھایا جا سکے۔ اللہ پاک اس نیکی کا صلہ آپ کو ضرور دے گا۔

آخر میں میاں محمد اصغر نے “”PNP”” کے چیئرمین حافظ عرفان کھٹانہ، مینجنگ ڈائریکٹر زبیر خان بلوچ ، نیوز ڈائریکٹر عالم خان مہمند اور ادارے کی پوری صحافتی ٹیم اور بیوروچیف کراچی اعجاز احمد طاہر اعوان کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اور ان کے لئے اور ادارہ کی کامیابی و کامرانی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ اور “”PNP”” کے چیئرمین جناب حافظ عرفان کھٹانہ صاحب سے درخواست کی کہ وہ اپنے نیوز چینل پر ایسی سماجی اور فلاحی شخصیات کی سرگرمیوں کے حوالے سے خصوصی انٹرویو کے سلسلہ کو اولیت دے کر شامل اشاعت بنائیں اور اپنی بھرپور توجہ اور تعاون فراہم کریں اللہ ضرور آپ سب کو اس کا “”اجر ثواب “” دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں