چکوال تھانہ کلر کہار پولیس کی فارن ایکٹ کے تحت بڑی کاروائی 17 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار 188

چکوال تھانہ کلر کہار پولیس کی فارن ایکٹ کے تحت بڑی کاروائی 17 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ڈی پی او کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کلر کہار عاطف شاہ کی قیادت میں پولیس کا غیر قانونی افغانیوں کیخلاف گھیرا تنگ.
پولیس نے کلر کہار کے مختلف علاقوں میں مقیم 17 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا، غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج مزید تحقیقات جاری ہیں ،واضح رہے وزارت داخلہ و خارجہ نے پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغانیوں کو نکالنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں، حالیہ کاروائی بھی وزرات داخلہ و خارجہ کے احکامات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں