سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سائفر کیس کی کل سماعت کہاں ہو گی، جوڈیشل کمپلیکس یا اڈیالہ جیل؟ جج نے خط لکھ دیا
سائفر کیس سے متعلق جج نے وزارت قانون سے رائے طلب کر لی کہ کل سماعت جوڈیشل کمپلیکس یا اڈیالہ جیل کہاں پر کی جائے۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے وزارت قانون کو سائفر کیس کی سماعت کیلئے خط لکھا ہے جس میں آئندہ سماعت سے متعلق استفسار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت لانے کیلئے کیا کوئی سکیورٹی خدشات لاحق ہیں؟ عمران خان اہم شخصیت اور سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں۔ ان کی سکیورٹی مدنظر رکھنا ہو گی۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سکیورٹی خدشات نہیں تو سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہو گی تاہم خط میں وزارت قانون سے بھی رائے طلب کی گئی ہے۔