ملک بھر میں موبائل سمزکی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ 146

ملک بھر میں موبائل سمزکی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

خیبرپختونخوا سمیت پاکستان بھر میں موبائل سمز کی دوبارہ تصدیق کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، اور سمز کی تصدیق ملٹی فنگر ویری فیکیشن کے تحت کی جائے گی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق 26 ستمبر پشاور میں امن امان سے متعلق ایپکش کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں میں اعلیٰ عسکری قیادت اور نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا سمیت دیگر افسران نے شرکت کی تھی۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ دستاویز کے مطابق اب تک 80 ہزار 624 موبائل سمز بلاک کی گئی ہیں، ملک بھر میں ساڑھے 4 ملین غیر فعال سمز کو بھی بلاک کیا گیا ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ ایک لاکھ 12 ہزار 320 ٹیمپرڈ افغان پاسپورٹ بھی بلاک کئے گئے ایک پاسپورٹ پر اب صرف ایک ہی سم کھولی جائے گی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں خیبرپختونخوا سمیت ملک بھرمیں موبائل سمز کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اور سمز کی تصدیق ملٹی فنگر ویری فیکیشن کے تحت کی جائے گی۔

اب تک 80 ہزار 624 موبائل سمز بلاک کیے جاچکے ہیں۔ملک بھر میں ساڑھے 40لاکھ غیر فعال سمز کو بھی بلاک کیا گیا ہے۔

غیر قانونی سمز پر 8 ہزار 629 ریٹیلرز ،95 فرنچائز کے خلاف کارروائی کی گئی۔

دستاویز کے مطابق نجی موبائل کمپنیز کے 24 اہلکار نوکری سے برخاست، 5 گرفتار بھی ہوئے،

پاکستان کی سمز رومنگ پر افغانستان اور دیگر ممالک میں کام نہیں کریں گی۔ایک پاسپورٹ پر اب صرف ایک ہی سم کھولی جاسکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں