personality an introduction 230

ایک شخصیت ایک تعارف (اعجاز احمد طاہر اعوان تعاون/ولید اعجاز اعوان)

ایک شخصیت ایک تعارف
رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان
تعاون/ولید اعجاز اعوان

دنیائے اردو ادب کی معروف شخصیت، حلقہ و فکروفن ریاض سعودی عرب کے مرکزی صدر، اور کئی کتابوں کے مصنف ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ “”PNP”” کے لئے خصوصی انٹرویو “”ایک شخصیت ایک تعارف”” اور اردو ادب کے حوالے سے انکی گراں قدر خدمات اور کتاب “”خوشبو کے جھونکے “” پر تفصیلی تعارف بھی کرواتے ہیں۔ جو ذیل کی سطور میں پیش خدمت کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری ایک طویل عرصہ سے اردو ادب کی ترویج و ترقی اور علم و فکر کے چراغ روشن کر رہے ہیں ۔ اور اپنی تحقیق و تدفیق کے نئے آفاق کی تلاش میں بھی سرگرداں ہیں۔ اللہ پاک نے انکے قلم میں حس نگارش کے ساتھ ساتھ ذہن و فکر میں علم و فکر کی روشنی اور خیالات کو خوب اجاگر کیا ہے۔ ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری گزشتہ تقریبا” چالیس سال سے زائد عرصہ سے سعودی عرب میں مقیم۔ہیں۔ اور علمی و ادبی اور سماجی حلقوں میں ہردلعزیز شخصیت کے مالک بھی ہیں ۔

ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری کی تخلیقی کتاب “”خوشبو کے جھونکے “” کے ناشر الدائم پبلشر اردو بازار لاہور، پرنٹنگ مقصود گرافس لاہور، تعاون “”حلقہء فکر و فن ریاض سعودی عرب”” اور یہ کتاب 294 صفحات پر مشتمل ہے اس میں کچھ حصہ ریاض میں ہونے والی مختلف تقریبات کے حوالے سے “”تصویری جھلکیاں”” 30 صفحات پر بھی مختص کیا گیا ہے۔

کتاب “” خوشبو کے جھونکے”” کا “”انتساب “” پاکستان کے ان شہیدوں کے نام کیا ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک و قوم کو دہشت گردوں کے جنگل سے آزاد کیا۔ اسکے علاوہ اپنی والدہ۔ماجدہ جنہوں نے غیر متزلزل اعتماد بخشا اور غیر مشروط محبت اور دعاوں کا ایک مسلسل ذریعے بنیں ۔ اور کتاب کے آخری “” انتساب “” کے حصہ کو اپنی شریک حیات نرگس ریاض چوہدری کے نام کی محبت اور خلوص سے بھرپور رفاقت سے منسوب کیا ہے۔ انہوں نے زندگی کے سفر میں اور منزل کی کامیابی کے راستے کی تلاش میں مسلسل اور ہر قدم پر اپنی راہ نمائی کی۔

کتاب “”خوشبو کے جھونکے “” کا خوبصورت اور معنی خیز “”دیباچہ”” مصنف ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری نے تحریر کیا ہے۔ مجھے زمانہ طالب علمی کے دوران ہی شاعری کرنے کا شوق تھا۔ اور جو اپنے تخلص “”عاجز”” کے نام سے لکھا کرتا تھا۔ سیاسی تعلیمی مذہبی اور ادبی موضوعات پر یادگار مقالات تحریر کئے۔ اسی دوران پاکستان کے معروف “”روزنامہ جہاں نما”” نے میری ادبی خدمات کے اعتراف میں مجھے ریاض سعودی عرب کے لئے صحافتی خدمات کے اعتراف میں بطور “” نمائندہ خصوصی”” کی ذمہ داریاں سونپ دیں۔ بعد میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول ریاض ناصریہ( ارود سیکشن ) کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے وائس چیئرمین کی ذمہ داریاں بھی دے دی گئیں۔ اس عہدہ پر میں نے پوری ذمہ داری کے ساتھ کامیاب دوسال مکمل کئے۔ اور اسکول کے انتظام و احترام میں اور اسکول کے معیار تعلیم کو مزید بہتر کرنے کے لئے کئی قوانین بنائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی مجھے “”مجلس پاکستان ریاض”” کے صدر کی حیثیت سے نئی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں۔ اور میری ادبی خدمات کے اعتراف میں اردو ادب کی ترویج و ترقی کے اعتراف میں “”حلقہء فکر و فن ریاض سعودی عرب “” کا مرکزی صدر بھی بنا دیا گیا۔ میری گرانقدر ادبی خدمات کے اعتراف میں مجھے مختلف اداروں کی جانب سے اعزازی شیلڈ اور تعریفی اسناد سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

اس دوران میرے بہت ہی مخلص دوست پروفیسر محمود باجوہ نے مجھے مشورہ دیا کہ اپنے مقالات کو کتاب کی شکل میں شائع کروں۔ جس کے لئے اپنی ہر تحریر کو محفوظ کرنا شروع کر دیا۔ ڈاکٹر عمرانہ مشتاق نے میری کتاب “”خوشبو کے جھونکے “” کا “”پیش لفظ”” تحریر کر کے میری مزید حوصلہ افزائی کی۔ اس کتاب “”خوشبو کے جھونکے “” میں میری بیٹی نادیہ ریاض چوہدری اور داماد طارق مشتاق کی کاوشیں تعاون بھی شامل ہیں۔

کتاب “”خوشبو کے جھونکے “” کا آغاز میری ایک نظم “”ماں کی دعا”” سے کیا گیا۔

کتاب “”خوشبو کے جھونکے “” میں مختلف اخبارات و جرائد میں شائع ہونے والی بہت سی رپورٹس کو بھی شامل اشاعت کیا گیا ہے۔ اور کتاب میں 30 صفحات خصوصی طور پر تصویری خبر نامہ پر مختص کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری کی طرف سے “”PNP”” کی تمام صحافتی ٹیم اور بیوروچیف اعجاز احمد طاہر اعوان کی صحافتی کاوشوں اور تعاون کا بھی دلی طور پر شکریہ ادا کیا گیا۔ اور ادارہ “”PNP”” کی کامیابی و کامرانی کے لئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں