متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کے ریٹ بڑھا دیئے گئے 205

متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کے ریٹ بڑھا دیئے گئے

رپورٹ متحدہ عرب امارات : محمد آصف (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کے ریٹس میں اضافہ کر دیا گیا.
متحدہ عرب امارات میں پیٹرول سپر 98 کی قیمت یکم اکتوبر سے بڑھا کر 3.44 درہم کر دی گئی جو ستمبر میں 3.42 درہم میں فروخت کیا جا رہا تھا۔
پیٹرول سپیشل 95 کی قیمت گزشتہ ماہ 3.31 درہم تھی، آج سے 3.33 درہم میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ ای پلس 91 کی قیمت بھی بڑھائی گئی ہے جو آج (یکم اکتوبر) سے 3.26 درہم کی قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ ڈیزل کی قیمت سب سے زیادہ بڑھائی گئی جو 3.40 درہم سے بڑھا کر 4.57 درہم کر دی گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں