ریسکیو 1122 شانگلہ / سال 2023 ماہ ستمبر کارگردگی کی رپورٹ 173

ریسکیو 1122 شانگلہ / سال 2023 ماہ ستمبر کارگردگی کی رپورٹ

شانگلہ خصوصی رپورٹ .خان زادہ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ریسکیو 1122 شانگلہ نے ستمبر کے مہینے میں بھی معمول کے مطابق ریسکیو ڈیوٹی میں خدمات فراہم کیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 شانگلہ ثناءاللہ کی تفصیلات کے مطابق‏‎ریسکیو1122‬شانگلہ نے ماہ ستمبر میں 266تک ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں،
جس میں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کے 09میڈکل کے 152ایمرجینسیز کو بروقت ریسپانس دی گئی ہیں۔
مختلف حادثات میں 03گاڑیوں کو ریکور کیا گیا۔
گولی لگنے کی02 آگ لگنے کی واقعات میں02اور ڈوبنے کی واقعات میں بھی 02ایمرجنسیزکو بروقت رسپانس کیا گیا۔
مزید برآں ہسپتال ریفرل سروس میں شانگلہ کے مختلف ہسپتالوں سے مجموعی طور پر 96مریضوں کو ٹیچنگ ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔۔
شانگلہ :کنٹرول روم انچاج عماد علی کے تفصیلات کے مطابق ماہ ستمبر میں مجموعی طور پر کنٹرول روم کو12584کالز موصول ہوئیں۔
جس میں 8612غیر ضروری کالز3802ڈراپ کالز اور266 ایمرجینسی کالز موصول ہوئیں۔
ریسکیو 1122 شانگلہ خیبر پختونخوا حکومت اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد صاحب کی ہدایات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شانگلہ ثناءاللہ کی سربراہی میں شب و روز عوام کی خدمت کے لئے تیار ہیں۔
شانگلہ کے عوام کسی بہی ایمرجینسی سے نمٹنے کیلے 1122پر مفت کال کرکے 24 گھنٹے ریسکیو کے خدمات حاصل کرسکتے ہیں ۔

ترجمان ریسکیو1122 شانگلہ رسول خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں