Book Fair 190

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں “”عالمی کتب میلے 2023″” کا آغاز 28 ستمبر بروز جمعرات ہو گیا

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان
تعاون/ولید اعجاز اعوان

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں “”عالمی کتب میلے 2023″” کا آغاز 28 ستمبر بروز جمعرات ہو گیا ہے۔ یہ 7 اکتوبر 2023 تک جاری رہے گا۔ جس میں دنیا بھر کے شہرت یافتہ تقریبا” دو ہزار سے زائد پبلشرز اور تقسیم کار ادارے شرکت کر رہے ہیں۔ جبکہ۔کتاب کی دنیا سے وابستگی اور دلچسپی رکھنے والے لاتعداد افراد کی اس “”عالمی کتاب میلے “” میں شرکت متوقع ہے۔ مصر کے عالمی شہرت یافتہ “”مدیولی پبلشرز”” کی جانب سے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی شاعری کا عربی زبان میں شائع شدہ ترجمہ “”محمد اقبال””۔اس کتاب کے مصنف مدینہ منورہ۔میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر خالد عباس الاسدی کی مذکورہ بالا تاریخی کتاب “”محمد اقبال”” بھی اس نمائش میں رکھی گئی ہے۔ یہ کتاب اپنی اہمیت کی وجہ سے بھر پور توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ ماہر اقبالیات ڈاکٹر خالد عباس الاسدی کی ا علی پایہ یہ تاریخی کتاب لکھنے کی کاوشوں کو جسقدر سراہا جائے کم ہو گا۔ اس کتاب کے میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے خصوصی پیغام کو عرب دنیا میں پھیلانے کے لئے بھی ایک تحقیقاتی اور منفرد کوشش ہے۔ عربی زبان میں ترجمہ کی اشاعت نے علامہ محمد اقبال کی شخصیت کو مزید اجاگر کر دیا ہے ۔ اس کتاب کے مصنف گزشتہ 43 سال سے سعودی عرب کے شہر ۔مدینہ منورہ میں مقیم ہیں اور شعبہ طب سے منسلک ہیں، اب تک انکی آٹھ کتابیں اشاعت کے مراحل طے کر چکی ہیں اور دیگر کتابیں زیر اشاعت ہیں۔ اس کتاب “”محمد اقبال”” کا عربی زبان میں پہلا ایڈیشن “”مدیولی پبلشرز”” مصر میں سال 1981 میں شائع کیا گیا۔ اور گزشتہ کئی سالوں کے دوران اس کے لاتعداد ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔ آج تقریبا” چالیس سال کے بعد اس کتاب کا تازہ ترین ایڈیشن سال 2023 بھی شائع ہو گیا ہے۔اور “”عالمی کتاب میلے”” میں شامل کیا گیا ہے۔ اس عظیم کاوش پر ڈاکٹر خالد عباس الاسدی ایک بار پھر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک انہیں طویل زندگی عطا فرمائے اور اردو ادب کی ترویج و ترقی۔کے لئے انکی کوششوں اور کاوشوں کو مزید تقویت دے۔
(آمین ثم آمین)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں