قونصل پریس چوہدری محمد عرفان 215

وزارت اطلاعات پاکستان نے جدہ میں نئے قونصل پریس کو تعنیات کردیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
وزارت اطلاعات پاکستان نے جدہ میں نئے قونصل پریس کو تعنیات کردیا ہے.جو آج صبح جدہ پہنچ گئے ہیں,نئے قونصل پریس چوہدری محمد عرفان سابقہ قونصل پریس حمزہ گیلانی سے چارج لینگے۔ نئے متعین پریس قونصل نے بات کرتے ہوئے اپنی تقرری پر حکومت پاکستان، وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی،،سیکریٹری اطلاعات ظہور احمد اور وزارت اطلاعات کے دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مجھے کہ حجاز مقدسہ اور پاکستان کے عزیز ترین دوست سعودی عرب میں تعنیاتی اور پاکستان کی خدمت کا موقع دیا میں اپنے تمام تر تجربے اور توانائی سے دوست ملک سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کو مقامی میڈیا کے ذریعے اجاگر کرونگا۔ سعود ی عرب میں پاکستانی اخبارات اور الیکٹرانکس میڈیا کی نمائندگی کرنے والے صحافیوں نے وزیر اطاعات مرتضی سولنگی، سیکریٹری اطلاعات ظہور احمد کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایک تجربہ کار افسر کی تقرری کی ہے جس سے پاکستان کے عزیز ترین دوست سعودی عرب کے ساتھ مثبت کلچرل کے تبادلے وہ سعودی عرب کے میڈیا سے تعاون کرتے ہوئے پاک سعودی تعلقات میں معاونت کا کردار ادا کرینگے۔ میڈیا نمائیندگا ن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے قونصل پریس محمد عرفان کے تمام مثبت اقدامات میں انہیں ہمارا بھر پور تعاون رہے گا پریس قونصل کو سفیر پاکستان متعین سعودی عرب اور قونصل جنرل خالد مجید کا بھی بھر پور تعاون حاصل رہے گا جو پاک سعودی دوستی کیلئے اپنی توانیاں خرچ کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ وزارت اطلاعات کے ڈائیریکٹر میڈیا چوہدری محمد عرفان نے اعلی تعلیم امریکہ اور ملائشیاء سے حاصل کی ہے جبکہ وہ وزارت اطلاعات اسلام آباد میں مختلف خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ انکے تقرری سعودی عرب میں بہ حشیت پریس قونصل تعیناتی سے پاک سعودی میڈیا تعاون میں فروغ حاصل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں