PMLN" Saudi Arabia Riyadh 142

پاکستان مسلم لیگ ن “”PMLN”” سعودی عرب ریاض ریجن ایسٹ کے صدر اور معروف سماجی شخصیت چوہدری جمیل ربانی نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ ملک کے اندر آئیندہ ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن اپنے عظیم قائد اور محب وطن میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہوں گے

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پاکستان مسلم لیگ ن “”PMLN”” سعودی عرب ریاض ریجن ایسٹ کے صدر اور معروف سماجی شخصیت چوہدری جمیل ربانی نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ ملک کے اندر آئیندہ ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن اپنے عظیم قائد اور محب وطن میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔ اور وہ انشاء اللہ ایک بار پھر ملک کے وزیراعظم بنیں گے ۔ اپنی ولولہ انگیز قیادت میں ملک کو پھر ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن کریں گئے وہ اپنے دل میں ملک و قوم کی ترقی کے لئے درد رکھتے ہیں۔ اور عوام کی امنگوں کی ترجمانی کے خواب کو بھی ایک بار پھر پورا کریں گئے۔ چوہدری جمیل ربانی نے مزید کہا کہ سانگلہ ہل مڑھ بلوچاں کی سیاسی اور پاکستان مسلم لیگی ن کی معروف شخصیت اور سابق ایم این اے چوہدری برجیس طاہر۔ صدر مسلم لیگ ن میاں محمد اعظم ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل رانا شاہد، اور چیئرمین محمد اسامہ جٹ عوام کے بنیادی مسائل کو اولیت کے ساتھ حل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں ۔ ان کی پاکستان مسلم لیگ ن کے لئے گرانقدر خدمات کو عزت اور وقار کی نظر سے دیکھا جاتا ہے ۔ان کی قیادت میں علاقہ کی ترقی کا خواب بہت جلد شرمندہ تعبیر ہو گا اور علاقہ مڑھ بلوچاں کے عوام سکھ اور سکون کا سانس لیں گےاور علاقہ ایک بار پھر معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ مڑھ بلوچاں کی سیاسی قیادت علاقہ کے عوام کے بنیادی اور دیرینہ مسائل کے حل کے لئے شب و روز کوشاں ہے۔ اور عوام اپنے قیمتی ووٹ کے ذریعے ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ ن کو کامیاب کرنے میں اپنا مثالی کردار ادا کریں گے۔ عوام ملک کی سیاسی قیادت ایک بار پھر مسلم لیگ ن کے حوالے کریں گے۔ چوہدری جمیل ربانی نے آخر میں کہا کہ اگلے ماہ اکتوبر میں قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف کے پاکستان آمد کے موقع پر وہ پاکستان جا کر اپنے قائد کا پرتپاک اور تاریخی استقبال میں شامل ہوں گے اور وہ اپنے قائد کی آمد سے قبل پاکستان میں موجود ہوں گئے۔ اپنے محبوب قائد میاں محمد نواز شریف کو پھر اپنی جاگتی آنکھوں سے دیکھنے کی آرزو رکھتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں