Announcement of holidays in private and government schools from tomorrow to Sunday 103

نجی اور سرکاری سکولوں میں کل سے اتوار تک چھٹیوں کا اعلان

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پنجاب میں آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ پر تعلیمی اداروں میں کل سے اتوار تک چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا.
آنکھوں کے وائرس کے باعث نجی اور سرکاری سکولوں میں جمعرات اور ہفتہ کو عام تعطیل کااعلان کردیا گیا،جمعہ کے روز عیدمیلادالنبیﷺ کی چھٹی ہو گی ،اتوار کی ہفتہ وار چھٹی کے بعد سوموار کو دوبارہ سکول کھلیں گے،سوموار کو صبح تمام سکولوں کے باہر بچوں کو داخلے کے وقت اساتذہ چیک کریں گے.
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہاکہ جن بچوں میں آشوب چشم کی شکایت ہوئی ان کو واپس گھروں کو بھیجا دیا جائے،چھٹیوں کا اطلاق پورے صوبے پر ہوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں