پاکستان بھر میں جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں عروج پر ہیں گلی محلوں کو سجایا جا رہا پاکیزہ محافل سجائی جا رہی ہیں 140

پاکستان بھر میں جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں عروج پر ہیں گلی محلوں کو سجایا جا رہا پاکیزہ محافل سجائی جا رہی ہیں

رپورٹ لاہور ایچ ایم فیاض پی این پی نیوز ایچ ڈی

ایوان اقبال لاہور کے بینکویٹ ہال میں لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن خواتین ونگ اور ایوان اقبال لاہور کے اشتراک سے جشن عید میلادالنبی کی مناسبت سے پر نور محفل کا انعقاد کیا گیا درود و سلام سے سجی اس پاکیزہ محفل میں معزز خواتین سمیت مختلف اسکولز اور کالجز کی طالبات نے بھرپور شرکت کی محفل میلاد میں جہاں خواتین نعت خواں نے گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے وہیں پر خواتین مقررین نے آقائے دو جہاں سرور کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےامام الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت اور انکی تعلیمات پر عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اللہ سبحانہ وتعالی نے اپنے محبوب امام الانبیاء خاتم النبیین کو رحمت للعالمین بنا کر بھیجا جن کے آنے سے ظلمت کے اندھیرے چھٹ گئے ہر سو اسلام کی روشنی پھیل گئی اسلام کے آنے کے بعد عورت کو ایک خاص مقام ملا آپ سے محبت کا تقاضا تو یہی بنتا ہے کہ ان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے زندگی کو گزاریں میلاد النبی کی بابرکت محفل میں جن معزز مہمان خواتین نے خصوصی شرکت کی ان میں وال سٹی لاہور کی ڈپٹی ڈائریکٹر نوشین زیدی ،نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی کنوینئر ڈاکٹر پروین خان ، ڈاکٹر زیب النساء سرویا ،سابق پرنسپل کینرڈ گرلز ہائی اسکول رضوانہ خلیل ،ممبر نظریہ پاکستان صفیہ اسحاق ،نادرا کی ڈپٹی ڈائریکٹر حفصہ طاہر شامل تھی نظامت کے فرائض محترمہ رضیہ عامر نے ادا کیے

نوٹ ___لاہور __ایوان اقبال جشن عید میلادالنبی کے حوالے سے خواتین میلاد کر رہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں