Pakistan Kashmir National Solidarity Forum 102

پاک کشمیر قومی یکجہتی فورم کی جانب سے کنونئیر رانا رضوان اکبر کے سمدھی معروف کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری جاوید سلہریاکے انتقال پر تعزیت اجلاس کا اہتمام

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

اجلاس کی صدارت کنونئیر پاک کشمیر قومی یکجہتی فورم رانا رضوان اکبر کی اور بڑی تعداد میں پاک کشمیر کیمونٹی کی کاروباری ، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور رانا رضوان سے تعزیت کا اظہار کیا مرحوم کی خدمات پر روشنی ڈالی اور کے ایصال ثواب کے لیے حافظ عرفان کھٹانہ نے اجتماعی فاتحہ پڑھی اجلاس میں سابقہ رکن قومی اسمبلی چوہدری نذیر جٹ ،سابقہ مشیر برائے وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ ،کاروباری و سماجی شخصیت مبشرافضل چیمہ، چئیرمین جموںکشمیراوورسیزکیمونٹی سرداروقاص عنایت، ،پی ٹی آئی سابقہ صدر قیصر، پاکستان ویلفئیر فورم سے شریف زمان ، راجہ ریاض، مسلم کانفرنس سے سردار اشفاق ، چیرمین پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن گجر، قیصر جاوید، ریاض شاہین آفریدی، دیگر شریک ہوئے تقریب کے اختتام پر رانا رضوان اکبر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کےدکھ کی اس گھڑی جسطرح آپ سب نے ساتھ دیا میں پوری کیمونٹی کا مشکور ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں