Without Imran Khan, I would not be Shahid Afridi today 67

عمران خان نہ ہوتے تو آج میں شاہد آفریدی نہ ہوتا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر عمران خان نہ ہوتے تو میں شاہد آفریدی بھی نہ ہوتا۔ نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں انٹرویو کے دوران خود سے متعلق پوچھے گئے کئی سوالوں کے جواب دیئے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر سے شو کے دوران میزبان نے ایک سوال پوچھا کہ ایک کمرے میں ٹی وی پر اننگز چل رہی ہیں، ایک کرکٹر کی اننگ آپ بار بار دیکھیں گے، ایک کھلاڑی کی اننگ صرف ایک بار اور ایک کھلاڑی جس کی اننگ ٹی وی پر آتے ہی آپ کمرے سے باہر چلے جائیں گے؟
میزبان واسع چوہدری نے شاہد آفریدی کو سابق کرکٹر جاوید میاں داد، عمران خان اور موجودہ قومی کپتان بابر اعظم کے نام بطور آپشنز دیئے۔ اس سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں جاوید بھائی کی اننگ ایک بار ہی دیکھوں گا، عمران خان کی اننگ 2 بار دیکھوں گا کیوں کہ کیوں کہ کرکٹ کے حوالے سے وہ میرے رول ماڈل رہے ہیں اور میں نے کرکٹ بھی عمران خان کی وجہ سے شروع کی تھی، عمران خان نہ ہوتے تو آج شاہد آفریدی نہ ہوتا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں