ایک شخصیت ایک تعارف
خصوصی انٹرویو/اعجاز احمد طاہر اعوان
تصاویر/ولید اعجاز اعوان
“”پی این پی PNP”” کے لئے “”ایک شخصیت ایک تعارف”” کے حوالے سے آج آپ کی ملاقات پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد سے کرواتے ہیں جن کو بطور صدر دو سال کے لئے پاکستان مسلم۔لیگ ن سعودی عرب کی ذمہ داری اور قیادت سونپی گئی ہے، اور وک۔پاکستان مسلم۔لیگ ن کو پورے سعودی عرب میں مضبوط اور مستحکم کرنے کے لئے اپنی شب و روز کی کاوشوں میں مصروف عمل ہیں، ان کی زندگی کا یہ۔مشن بھی ہے کہ پورے سعودی عرب میں “”PMLN”” ایک حقیقی قیادت کے نقش قدم۔ہر چل کر اس کو پورے سعودی عرب میں ایک مثالی جماعت بنانے میں اپنا بھرپور کلیدی کردار ادا کریں،
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شیخ سعید احمد نے اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق شہر ملتان سے “”شیخ”” فیملی سے ہے، ہمارا مکمل گھرانہ ایک مذہبی اور اعلی تعلیم یافتہ ہے، ہم تین بھائی،اور چار ہمشیرہ ہیں، میرے والد گرامی شیخ حاجی عبدالعزیز مرحوم، جو پیدائشی طور پر مسلم لیگی تھے، جو سال 1979 میں انتقال فرما گئے، اس وقت میں فسٹ سیئر کا طالبعلم گھا، میں نے اپنی ابتدائی تعلیم ملتان سے ہی حاصل کی اور “”بی کام”” کی اعلی ڈگری بھی امتیازی نمبروں سے ملتان ڈگری کالج سے حاصل کی، اپنے والد گرامی کے انتقال کے بعد میں نے “”؟لیور برادرز “” کمپنی میں جاب بطور اکاونٹس کر لی، میری جاب کا یہ سلسلہ 5 سال تک چلتا تہا، اور پھر میری قسمت مجھے سال 1984 کو سعودی عرب کے آئی یہاں پر میں نے “”سعودی منسٹر آف الیکٹریکل “” میں شعبہ اکاونٹس میں اپنی پہلی سروس کا آغاز شروع کر لیا، اور پھر اپنے کزن کے ساتھ مل کر ایک “”SAHER CONSTRUCTION
COMPANY””
کا سنگ بنیاد رکھا، جو بدستور مسلسل کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے، اور گزشتہ 16 سال سے پیپسی کمپنی کے ساتھ بطور سب کنٹریکٹر کام سر انجام دے رہا ہوں اللہ تعالی کی ذات اقدس کا لاکھ لاکھ شکر ہے، میرے تین بیٹے ڈاکٹر حمزہ سعید، سعد سعید اور ڈاکٹر ھانی سعید ہیں، میں بھی پیدائشی طور پر مسلم لیگی ہوں میرے والد گرامی ایوب خان کے دور میں بی ڈی کے ممبر بھی رہ چکے ہیں،
شیخ سعید احمد نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما چوہدری نور الحسن تنویر کی قیادت میں مجھے سعودی عرب کے صدر کی اہم ذمہ داریاں دی گئیں، اور مجھے ان ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے ایک سال کا عرصہ بیت گیا ہے،سال 2010 میں مجھے سینئر وائس پریزیڈنٹ ریاض کی اہم ذمہ داری سونپی گئی، اس کے بعد سال 2018 میں مجھے مڈل ایسٹ کا کوارڈینیٹر بنا دیا گیا ، اور سال 2022 کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن سینئر راہنما اسحاق ڈار نے مجھے پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر کی اہم ذمہ داری سونپی دی گئی، مجھے یہ ذمہ داری دو سال کے لئے سونپی گئی ہے، اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد میں نے پورے سعودی عرب میں ازسرنو تنظیم سازی کی اور پورے سعودی عرب کے اندر اس وقت 12 تنظیموں کے انتظامی امور کو ترتیب دیا ہے، ریاض کی تنظیم سازی کو چار حصوں میں تقسیم کر دیا گیا یے، اس وقت سعودی عرب کے اندر انتظامی امور کو چلانے کے لئے مختلف 150 گروپس کام کر رہے ہیں، اور 120 یوتھ ونگ پورے سعودی عرب کے اندر کام کر رہے ہیں، جس میں خواتین کی نمائندگی کے لئے باقاعدہ طور پر خواتین ونگ بھی قائم۔ہے جو خواتین کی نمائندگی کو بڑے ہی احسن طریقہ سے پورا کر رہا ہے، ان خواتین میں ڈاکٹر زاہدہ جہانزیب، ڈاکٹر کنول اور خدیجہ ملک کے نام شامل ہیں، اور سرپرست اعلی ڈاکٹر محمود باجوہ ہیں،
شیخ سعید احمد نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اگلے ماہ 21 اکتوبر 2023 کو لندن سے پاکستان تشریف لا رہے ہیں ان کے پاکستان آنے پر سعودی عرب کی اعلی قیادت سمیت دنیا بھر سے مسلم لیگی اپنے قائد کا پرتپاک اور والہانہ استقبال کریں گئے، پاکستان فلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف اپنے قائد کی آمد سے قبل پاکستان پہنچ جائیں گئے، میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی سے ملک کی سیاسی تقدیر بدل جائے گئی، اور ایک بار پھر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا کلیدی اور مثالی کردار ادا کریں گئے، جس سے ملک کی ایک بار پھر تقدیر بدل جائے گئی، میں خود بھی میاں محمد نواز شریف کی پاکستان آمد کے موقع پر پاکستان میں ان کے استقبال میں شامل ہوں گا، اور ان کا پرجوش استقبال کرنا میرے لئے اعزاز اور خوش قسمتی کی بات بھی ہو گئی، میں محمد نواز شریف کے خاندان نے ملک کے اندر کامیاب سیاست کے لئے لازوال قربانیوں دی ہیں، جو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھی جائیں گئیں،
شیخ سعید احمد نے کہا کہ میرا محمد نواز شریف ملک کے اندر آنے والے اتخابات میں بھرپور حصہ۔لیں گئے اور وہ پاکستان کے اگلے وزیراعظم کی ذمہ داریاں ایک بار پھر سنبھالیں گئے وہ پاکستان کے مستقبل کے نئے وزیراعظم ہوں ھئے، وہ ایک بار پھر ملک کی تقدیر کو بدل کر رکھ دیں گئے،
شیخ سعید احمد نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف اگلے ماہ غیر مشروط طور پاکستان آ رہے ہیں، انہوں نے ملک کی کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ کوئی معاہدہ نہی کیا، پاکستان کے اندر صرف پاکستان مسلم لیگ ن ہی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گئی، اور ایک بار پھر سے ملک کی قسمت بدل جسئے گئی، ہر طرف خوشحالی اور ترقی ہی نظر آئے گئی، شیخ سرئد احمد نے مزید کہا کہ “”PMLN”” پورے پنجاب میں اکیلے انتخاب میں حصہ لے گئی جبکہ پورے سندھ کے اندر دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر انتحابات میں بھرپور حصہ لے گئی، اور اکثریت سے اپنی فتح کو یقینی بنائے گئی،
شیخ سعید احمد نے مزید کہا کہ ملک کے اندر ہونے والے انتخابات وقت مقررہ پر ہی ہوں گئے، اور عوام اپنے جمہوری حق کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کو ہی کامیابی سے ہمکنار کریں گئے، پاکستان مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ ووٹوں کی تعداد سے کامیابی حاصل کرے گئی، اور معاشی طور پر ایک بار پھر معاشی طور پر ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا، ملک کے اندر سے معاشی افراتفری کا مکمل خاتمہ بھی ہو جائے گا،
شیخ سعید احمد نے کہا کہ میاں محمد شہباز شریف صدر پاکستان مسلم لیگ ن قائد جمہوریت میاں محمد نواز شریف کی آمد سے قبل واپس پاکستان آ جائیں گئے، اور پوری دنیا سے قائد میاں نواز شریف کا استقبال کے لئے دنیا بھر سے مسلم لیگی ان کی آمد سے پہلے پاکستان پہنچ جائیں گئے،
شیخ سعید احمد نے مزید کہا کہ آنے والے انتخابات میں اوورسیز کے لئے اور اسمبلیوں کے اندر انکو بھرپور نمائندگی دی جائے گئی، اور اوورسز کی پوری دنیا سے نمائندگی کو بھی یقینی بنایا جائے گا، ملک کی سیاسی تاریخ بھی اوورسز کی نمائندگی سے بدل جائے گئی،
شیح سعید احمد نے مزید کہا کہ سفیر پاکستان احمد فاروق پاکستانی کمیونٹی کے بچوں کو بنیادی درپیش مسائل کی طرف اپنی بھرپور خصوصی توجہ دیں، اور پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن کے لئے ایک اور مزید کیمپس کا انتظام کتیں بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر پاکستانی بچوں کو نئے سالوں کا شدید سامنا ہے، ضرورت اس بات کی اشد ہے کہ بچوں کی تعلیم سہولیات کو سفیر پاکستان احمد فاروق خود ایک کمیٹی تشکیل دیں اور بچوں کے مسائل کو اولیت دے کر حل کرنے کی کوشش کریں،
شیخ سعید احمد نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول(اردو میڈیم اور انگلش میڈیم) دونوں کے ذمہ دار اسٹاف اور انتظامیہ اپنی اخلاقی اور انتظامی ذمہ داریوں کی طرف خصوصی توجہ دیں، یہ بچے ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ کا درجہ بھی رکھتے ہیں،
شیخ سعید احمد نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں قائم پاکستان مسلم لیگ ن کے کسی بھی ممبر سے کوئی ماہانہ چندہ وصول نہی کرتی، بلکہ اپنی مدد آپ کے تحت سستے امور خود ہی سر انجام دیتی ہے،
شیخ رشید احمد نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے بڑے برادرانہ اور اخوتی رشتے نصف صدی سے زائد عرصہ پر محیط ہیں ہمارا فرض ہے کہ اس میزبان ملک کے اندر رہتے ہوئے اس کے قوانین کا احترام کریں اور ہر غیر قانونی کام کو کرنے سے اجتناب کریں یہ ملک ہمارے لئے دوسرا وطن ثانی کا مقام بھی رکھتا ہے،
شیخ سعید احمد نے پاکستان کی قومی ائرلائن پی آئی اے “”PIA”” کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ریجنل مینجر بلال ملک اور شیخ ارشد کی کارکردگی کو بے حد سراہا اور پی آئی اے “”PIA”” کی طرف سے حادثاتی اموات کے موقع پر لواحقین تک مفت “”ڈیڈ باڈی” کو پاکستان بھجوانے پر مکمل اور قابل تحسین اقدام قرار دیا، اور تمام پاکستانیوں سے اپیل بھی کی کہ وہ اپنے سفر کا اپنی قومی ائرلائن کے ذریعے ہی ممکن بنائیں یہ آپ کی اپنی قومی ائرلائن ہے،
شیخ سعید احمد نے آخر میں یہ خوشخبری بھی دی کہ عنقریب پاک سعودی تجارتی کے باہمی تعلقات کے درمیان وسعت کے پروگرام کو یقینی بنانے کے لئے سفارت خانہ پاکستان کے باہمی اشتراک اور تعاون سے پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر انتظام “” تجارتی ونگ”” تشکیل دیا جس رہا ہے جس کی روشنی میں دونوں ممالک کے وفود پاک سعودی مشترکہ طور پر ایک دوسرے کے لئے تجارتی تعلقات کو فروغ دیں گئے، اس مقصد کے لئے سعودی عرب سے تجارتی وفود پاکستان کا دورہ کریں گئے اور پاکستان سے بھی مختلف تجارتی وفود سعودی عرب کے تاجروں سے باہمی مراسم اور تعلقات کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوں گئے آنے والے وقت میں دونوں ملکوں کی تجارت میں وسیع تبدیلیاں بھی آئیں گئیں جو ہر سطح پر دیکھی بھی جائیں گئیں