آفیشل سیکرٹ ایکٹ.کیس کی سماعت 28ستمبر تک ملتوی کردی 68

آفیشل سیکرٹ ایکٹ.کیس کی سماعت 28ستمبر تک ملتوی کردی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جج آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان اورچیئرمین پی ٹی آئی کی واٹس ایپ پر بیٹوں کیساتھ بات کروانے کے معاملے پر اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ سے وضاحت طلب کرلی.
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں واٹس ایپ پر بیٹوں کیساتھ بات کروانے کے معاملے پرسابق وزیراعظم پاکستان عمران خان اورچیئرمین پی ٹی آئی کی سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیرازاحمد رانجھا عدالت میں پیش ہوئے.
وکیل نے کہاکہ جیل مینوئل کی غلط تشریح کی گئی آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں بات کروانے پر کوئی پابندی نہیں، پنجاب جیل قوانین کے مطابق سزایافتہ مجرم کی بات نہیں کروائی جا سکتی، سابق وزیراعظم پاکستان سزایافتہ نہیں انڈر ٹرائل ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے ایک بار پھر ملاقات کی استدعا کردی، عدالت نے اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28ستمبر تک ملتوی کردی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں