خصوصی سروے/اعجاز احمد طاہر اعوان
تعاون/ولید اعجاز اعوان
سعودی عرب کے نیشنل ڈے “” “” 93 ویں یوم الوطنی”” کی سالگرہ کے تاریخی دن کی آمد آمد ہے، اس دن کو پورے جوش و خروش کے ساتھ منانے کے لئے پورے سعودی عرب کو رنگ برنگے گرین قمقموں سے سجانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانی سعودی عرب کے لئے نیک خواہشات کے ساتھ ساتھ اپنے برادر اسلامی ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لئے دعاگو بھی ہیں اور اس ملک کی دنیا بھر کے مسلمانوں کی فلاحی اور تعمیری تعاون اور ترقی پر اپنے نیک خیالات اور خیر خواہی کے لئے شب و روز دعائیں بھی کر رہے ہیں سعودی عرب امت اسلامیہ میں ایک عظیم مقام بھی رکھتا ہے۔اس دن کی مناسبت سے “”PNP”” نے اوورسیز کی آراء پر مبنی خصوصی سروے کا اہتمام کیا ہے جو آپ سب کی نظر پیش خدمت ہے،
●● سینئر صحافی سید مسرت خلیل،،،، جدہ
مملکت سعودی عرب کے
“” 93ویں قومی دن “” کے موقع پرمیں دل کی اتھاء گہرائیوں سے اپنےسعودی بھائیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یوم الوطنی ہرسال
“” 23 ستمبر “” کو منایا جاتا ہے۔ قومی دن کو لوگ رقص، گانوں اور روایتی تہواروں کے ساتھ مناتے ہیں۔ سڑکوں اور عمارتوں کو سعودی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ لوگ اکٹھے ہو کر، سعودی پرچم اٹھا کر پیغامات کا تبادلہ کر کے اور مزید بہت کچھ کر کے اپنی حب الوطنی کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سال مملیکت نے قومی دن کے لیے ایک خاص تھیم رکھی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی تقریبات اور پیشکشوں کو دکھانے کے لیے ایک سرشار ویب سائٹ بنائی گئی ہے۔ میں اپنے سعودی برادرز کے ساتھ یہ دن بھر پور طریقہ سے منا تا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے اس ملک خوشحالی ترقی کے لئے دعا کرتا۔
●● سماجی شخصیت، چودھری محمد خالد رشید / جدہ
سعودی قومی دن سب سے پہلے 1932 میں منایا گیا جب شاہ عبدالعزیز نے مملکت کو ایک مملکت کے طور پر متحد کرنے کا اعلان کیا۔ 2005 میں، سعودی عرب کے مرحوم شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے اعلان کیا کہ 75 ویں قومی دن سے، اس کے بعد یہ موقع سالانہ قومی تعطیل ہوگا۔ سعودی عرب کے قومی دن کو 2007 میں عام تعطیوبن ل کا اعلان کیا گیا تھا۔ یہ دن سعودی حب الوطنی کےجذبات کو فروغ دیتا ہے۔ ہم مملیکت کی عظمت کو سلام کرتے ہیں۔ اس ملک کو اسلام کا گہوارہ اور بادشاہ سلامت کی لمبی عمر کے لئے دعا کرتے یں۔ یہ ملک ہمارا وطن ثانی۔ سعودی بھائیوں نے ہرموقع پرفراخ دلی کامظاہرہ کیا۔ یہ دن ہمارے سعودی عرب کے قیام اور اس کے اتحاد کی سالگرہ کا دن ہے۔ میرے لیے یہ اس ملک کے ساتھ ایک مضبوط وفاداری کی تجدید کا دن ہے۔
●● معروف شخصیت،
اسرار خان۔ جدہ
سعودی عرب کے 93 ویں قومی دن کے موقع میں اپنے سعودی بھائیوں کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آج کے دن مملیکت کے شہریوں نے اپنے وطن کے ساتھ اپنی حب الوطنی، محبت اور وفاداری کا اظہارکیا ہے جبکہ وہ پریڈ، آتش بازی اور تفریحی شوز کے ذریعہ جشن منانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ دارالحکومت الریاض میں سعودی عرب کا قومی دن منانے کی تیاریاں عروج پرہیں۔اس موقع پر شہر کی مرکزی شاہراہوں کو قومی پرچم سے سجایا گیا ہے، ٹاورزاور عمارتوں کو سبزروشنیوں سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔ سعودی عرب کا قومی دن منانا ہمارے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے اور یہ ان گہری اقدار کی یاد دلاتا ہے جن پر مملکت کی تعمیر کی گئی تھی۔مملکت میں ہرسال یہ قومی دن منایا جاتاہے۔مجھے اندرہی اندرمحسوس ہوتا ہے کہ میں سعودی عرب کے ہر قبیلے اور ہرخطے کا حصہ ہوں۔
●● ماہر تعلیم/سینئر صحافی، سماجی شخصیت جویریہ اسد
سعودی عرب کے 93ویں یوم الوطنی کے موقع پر سعودی حکومت اور یہاں کے عوام کو اپنی اور پوری گیملی کی طرف سے دل کی اتھاء گہرائیوں سے نیک خواہشات کے ساتھ “”الف الف مبروک”” سعودی عرب ہمارے لئے “”دوسرے گھر “” کا مقام رکھتا ہے، جہاں پر ہم سب گزشتہ کئی سالوں سے امن و آشتی کے دائرہ کار میں ٹی کر پرسکون ماحول کے اندر اپنی زندگیاں بسر کر رہے ہیں، یہ ملک ہم سب کے لئے کسی نعمت سے ہرگز کم نہی ہے، میں بطور پاکستانی سعودی عرب کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لئے شب و روز دعا گو بھی ہوں،
●● معروف مصورہ و فن خطاط، سعودیہ ظفر،،، ریاض
سعودی عرب کے “”93ویں یوم الوطنی “” پر ڈھیر ساری نیک خواہشات کے ساتھ دعائیں، سعودی حکومت اور عوام کو بہت ساری مبارکباد، اس امید اور آرزو کے ساتھ کہ سعودی عرب کی حکومت اور عوام آنے والے دنوں میں مزید ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار ہو گئی، سعودی عرب پورے عالم اسلام کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہا ہے، جس پر پوری عالم اسلام کی قیادت کو فخر اور ناز بھی ہے، سعودی عرب ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ پوری چٹان کی طرح کھڑا ہوتا ہے پاکستان کے عوام سعودی عرب کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں بڑا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے سعودی عرب دنیا بھر کے باشندوں کی تفریحی کے لئے بہترین مواقع بھی فراہم کر رہا ہے اور اب غیر ملکی باشندوں اور ٹورسٹ کا رجحان بھی سعودی عرب کی طرف بڑھنے لگا ہے، سعودی عرب کا مستقبل روشن اور تابناک ہے، اس کی ترقی کے لئے ہم سب دلی طور پر دعا گو بھی ہیں
●● بی سی پی “BCP”” سینئر ممبر، ولید اعجاز اعوان،،ریاض
میرا کیونکہ پیدائش بھی ریاض سعودی عرب میں ہے اس بنیاد پر مجھے سعودی عرب سے خاص لگاو اور محبت ہے، آج میرے لئے سعودی عرب کا “”یوم الوطنی “” باعث مسرت ہے، میری دن رات کی دعائیں سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہیں سعودی عرب ہمارے لئے “”وطن ثانی”” کا درجہ بھی رکھتا ہے، ہم اس ملک کی ترقی اور فلاح کے لئے دن رات دعاگو بھی ہیں
●● گھریلو خاتون، انعم ولید اعوان،،، ریاض
سعودی عرب کے قومی دن پر میری اور پوری گیملی کی طرف سے سعودی حکومت اور یہاں کے عوام اور غیر ملکی باشندوں کو بہت بہت مبارک باد قبول ہو، اس دن کی مناسبت سے یہاں کی سپر مارکیٹس اور بڑی بڑی دکانوں پر خصوصی “”93 ویں یوم الوطنی “” کی خصوصی ڈسکاونٹ پر ہر چیز دستیاب ہوتی ہے، اور ملکی اور غیر ملکی باشندے اس خصوصی سہولت سے خوب دل بھر کر خریداری اور انجوائے بھی کرتے ہیں یہ خصوصی ڈسکاونٹ ایک کا ہر سال “”یوم الوطنی “” کے موقع پر اہتمام کیا جاتا ہے،
●● “”ہمقدم”” ریاض ریجن کے چیئرمین، چوہدری جمیل ربانی
سعودی عرب ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، اس کے “”93ویں یوم الوطنی “” کے یادگار اور تاریخی دن کے موقع پر سعودی حکومت اور عوام کو دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہماری شب و روز کی انتھک دعائیں یہاں کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، دوران عمرہ اور فریضہ حج کے دوران امت اسلامیہ کے لئے لازوال خدمات قابل ستائش ہیں، اور ہر سال اس دوران خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے، اس وقت سعودی عوام اور غیر ملکی مقیم سعودی عرب سب مل کر مسلسل محنت سے اس کی ترقی کی طرف کوشاں ہیں، دعا ہے کہ اللہ پاک اس مقدس سرزمین وطن کی حفاظت فرمائے اور ہر میدان میں ترقی سے بھی ہمکنار کرے(آمین ثم آمین)
●● شعبہ ماہر طب مشہور معالج ڈاکٹر صدف راحت اللہ خان
سعودی عرب کے “”93ویں یوم الوطنی “” کے رات کی دن پر میری طرف سے سعودی حکومت اور محب وطن عوام کو ڈھیر ساری مبارکباد قبول ہو اور اس ملک کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی میرے دل سے دعا ہے، سعودی قیادت نے مقامی قوانین کو مدنظر رکھ کر اس ملک کی خواتین کو ہر شعبہء زندگی میں خاص مقام دیا ہے اور خواتین اس ملک کے قوانین کے اندر رہ کر بڑی ہی خوشگوار اور پرسکون زندگی گزار رہی ہیں اس ملک میں غیر ملکی۔خواتین کو مکمل طور پر تحفظ ہے اور وہ۔سعودی عرب کے اندر رہتے ہوئے مختلف شعبوں کے اندر اپنی بھرپور خدمات بھی پیش کر رہی ہیں، سعودی خواتین کو مختلف شعبوں میں جاب کے ساتھ ساتھ انہیں گاڑی چلانے کی سہولت بھی حاصل ہو چکی ہے،
●● معروف شاعر و ادیب، زبیر احمد بھٹی،،،ریاض
میں گزشتہ 30 سال سے زائد عرصہ سے ریاض سعودی عرب میں مقیم ہوں، اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کو میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے، سعودی عرب کے “”93ویں یوم الوطنی “” پر اپنی اور پوری فیملی کی طرف دلی دعاوں کے ساتھ ڈھیر ساری مبارک باد ہے، اللہ پاک اس ارض وطن کو تا قیامت تک قائم و دائم رکھے، ہماری دن رات کی دعائیں اس سر زمین مقدس کے لئے ہیں، سعودی عرب امت اسلامیہ کے اتحاد اور یکجہتی کے لئے شب روز مصروف عمل ہے، اور پوری دنیا کے اندر مسلم اتحاد کو یکجا کرنے کے لئے بھی کوشاں ہے،
●● پاک سعودی فرینڈز شپ میڈیا نیٹ ورک فورم سعودی عرب کے مینجنگ ڈائریکٹر، میاں محمد طارق جنید،،، ریاض
سعودی عرب کے پر مسرت “”93ویں یوم الوطنی “” موقع پر میری اور پوری فیملی کی طرف سے پوری سعودی قیادت اور عوام کو دل کی اتھاء گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، میں گزشتہ تقریبا” 30 سال سے زائد عرصہ سے سعودی عرب میں مقیم ہوں، اور میری یہ دعا بھی ہے کہ خداتعالی اس ارض الوطن و المواطین اور خادم الحرمین شریفین المک سلمان بن عبدالعزیز اور کراون پرنس محمد بن سلمان بن عبدالعزیز و وزیراعظم کو مکمل صحت و عافیت والی طویل زندگی اور سلامتی سے ہمکنار کرے اور اس ملک کی ترقی و خوشحالی کے مزید راستے بھی کھولے (آمین ثم آمین)
●● “”پی ڈبلیو سی PWC”” کے مرکزی صدر انجینئر نوید الرحمن،،،، ریاض
ہم ہر سال سعودی عرب کے “”یوم الوطنی “” کے تہوار کو پورے جوش و خروش کے ساتھ یکجا ہو کر اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ مناتے ہیں، ہر سال پورے سعودی عرب کو گری روشنیوں سے خوبصورتی کے ساتھ چراغاں کیا جاتا ہے، اور مارکیٹ اور سپر شاپنگ سنٹر کے اندر خریداری کے لئے خصوصی ڈسکاونٹ فراہم کیا جاتا ہے، ہم سب سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعاگو بھی ہیں اور اس ملک کی سلامتی کی بھی دعا کرتے ہیں سعودی عرب دعائے اسلام میں بسنے والے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے کے لئے بھی اپنی بھرپور کوشیش کر رہا ہے، اللہ پاک سعودی عرب کی قیادت کو اس نیک اور صالح مقصد میں کامیابی سے ہمکنار کرے،
●● میاں اسامہ طارق جنید،،، ریاض
سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں یہاں پر بسلسلہ روزگار پاکستانی گرانقدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں اس کے علاوہ سعودی عرب امت اسلامیہ کے اندر اتحاد اور باہمی یگانگت کے فروغ کے لئے بھی اپنی کوششوں کو بروئے کا لاتے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، سعودی عوام اور حکومت کی یہ دلی خواہش ہے کہ دنیا بھر میں بسنے والے تمام مسلمان ایک جگہ پر اکٹھے ہو جائیں اور دنیا کی ایک سپر طاقت بن جائیں، میری کیونکہ پیدائش بھی ریاض سعودی عرب میں ہے اس لئے مجھے اس ملک سے اور بھی زیادہ۔محبت اور پیار ہے، اور سعودی عرب سے محبت و اخوت کا یہ عظیم رشتہ تا قیامت تک میرے اندر رہے گا، میں اپنی طرف سے “”93ویں یوم الوطنی “” کی خوشیوں کے موقع پر بہت فرحان اور خوش ہوں، اور اس ملک کی ترقی کو مزید آگے بڑھتے ہوئے اپنی زندگی میں دیکھنے کا خواہشمند بھی ہوں؟،
●● معروف ادیب و شاعر اور سماجی شخصیت، راحت اللہ خان،،،، ریاض
میری طرف سے سعودی عرب کے “”93ویں یوم الوطنی “” پر پوری سعودی قیادت اور عوام اور اوورسیز پاکستانیوں دل کی اتھاء گہرائیوں سے مبارک باد ہے، میری یہ خوش قسمتی ہے کہ اس سال میں سعودی عرب کے قومی دن پر ریاض شہر میں موجود ہوں اور اپنی آنکھوں سے اس دن کی خوشیوں اوع احساسات محسوس کرنے کے ساتھ ساتھ کھلی آنکھوں سے بھی دیکھ رہا ہوں، اس ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے میری سب دعائیں بھی پوری سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ ہیں
“”وی آئی پی ایونٹ VIP EVENTS”” ریاض کی چیف آرگنائزر و سماجی شخصیت، مدیحہ نومان،،،، ریاض
سعودی عرب کے قومی دن “”93ویں یوم الوطنی “” کے پر مسرت موقع پر اپنی اور پوری فیملی کی طرف سے سعودی قیادت اور عوام کو دل مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کے ساتھ اس ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا بھی کی ہے، یہ ملک ہمارے لئے دوسرا گھر ہے اور ہماری یہ خوش قسمتی بھی ہے کہ۔ہم سب اس ملک کے اندر بڑی پر سکون ماحول اور تحفظ کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنی زندگیاں بسر کر رہے ہیں، ہم اس ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہر وقت دعاوں میں ہی رہتے ہیں اللہ پاک اس ملک کو ہمیشہ قائم و دائمی رکھے(آمین بم آمین)
●● معروف سماجی و فلاحی شخصیت، فہد حافظ افضل،،،ریاض
میری طرف سے سعودی عرب کی حکومت اور عوام کو “”93ویں یوم الوطنی “” کا یہ عظیم دن اور تہوار ڈھیر ساری خوشیوں کے ساتھ مبارک ہو،میری کیونکہ پیدائش بھی اسی شہر ریاض کی ہے اس لئے مجھے اس مقدس سر زمین سے اور بھی محبت ہے، میری ہر لمحہ یہی خواہش ہوتی ہے کہ کل رات برادر اسلامی ملک۔ہر میدان میں ترقی کرے، سعودی عرب اس وقت ہر میدان میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اور آنے والے وقت میں یہ ملک بہت ترقی کی طرف ہی جائے گا،
●● سعودی پریس ایجنسی “”SPA”” کے سابق سینئر فوٹو گرافر، سید منظور احمد،،،، ریاض
میری طرف سے سعودی عرب کی حکومت اور عوام کو “”93ویں یوم الوطنی “” کا خوشیوں بھرا دن مبارک ہو، میں گزشتہ چار دہائیوں سے سعودی عرب ریاض میں مقیم ہوں میں نے سعودی عرب کی ترقی کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے، اور اس بات کی قوی امید ہے کہ آنے والے وقت میں سعودی عرب ہر میدان میں خاطر خواہ اور مزید ترقی کرے گا، سعودی عرب کی ترقی پورے عالم اسلام کی ترقی کا درخشندہ دتارہ۔ہے، اور پورا عالم اسلام سعودی قیادت سے بہت ساری امیدیں وابستہ کیئے ہوئے ہے، سعودی عرب پورے عالم اسلام کے لئے عظیم ملک ہے، میری دعا ہے کہ اللہ پاک سعودی عرب کو ہمیشہ خوشحال اور دولت سے مالا مال بھی رکھے(آمین بن آمین)