seminar was organized by Ravi Urban Development Authority 190

سعودی عرب میں سفارتخانہ پاکستان الریاض کے چانسری ہال میں راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی گورنمنٹ آف پنجاب کی جانب سے شاندار منصوبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا گیا

رپورٹ زبیر خان بلوچ الریاض سعودی عرب (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی عرب میں سفارتخانہ پاکستان الریاض کے چانسری ہال میں راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی گورنمنٹ آف پنجاب کی جانب سے شاندار منصوبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا گیا جس میں سعودی اور پاکستانی سرمایہ کاروں نے شرکت کی
سیمینار میں راوی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر بریگیڈیئر ریٹائرڈ منصور جنجوعہ نے راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے کے حوالے سے آگاہ کیا اور کہا کہ دوسرے ممالک کے سرمایہ کاروں سمیت بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے لئے پنجاب گورنمنٹ کا یہ اہم ترین رہائشی اور کمرشل منصوبہ ہے جس کو دو ہزار ایکڑ رقبے پر انٹرنیشنل معیار کے مطابق تیار کیا جا رہا ہے

سیمنیار سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان احمد فاروق نے کہا کہ راوی اربن منصوبہ پاکستان میں بسنے والوں کے علاوہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی بھی اس اہم منصوبے میں سرمایہ کاری کرکے اس سے بے شمار فوائد حاصل کر کے پاکستانی معشیت کو مضبوط بنانے میں پل کا کردار ادا کر سکتے ہیں

تقریب سے راوی اربن ڈویلپمنٹ کے کاشف قریشی؛ فاطمہ علی خان اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے منصوبے کی آگاہی دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں