آفیشل سیکرٹ ایکٹ:مذکورہ ترمیمی بل کے تحت ملزمان کے خلاف خصوصی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا 97

نیب ترامیم کیس کا سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
نیب ترامیم کیس کا سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، سپریم کورٹ نے درخواستیں قابل سماعت قرار دے دیں۔عدالت نے کئی ترامیم بھی کالعدم قرار دے دی ہیں۔ مزید تفصیلات موصول ہورہی ہیں.
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا، فیصلہ دو ایک کی اکثریتی سے سنایا گیا.
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب ترامیم کیخلاف درخواست دائر کی تھی،سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر 53سماعتیں کیں،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے 5 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں