personality an introduction 357

(ایک شخصیت ایک تعارف) انٹرویو/اعجاز احمد طاہر اعوان تعاون/ولید اعجاز اعوان

ایک شخصیت ایک تعارف
انٹرویو/اعجاز احمد طاہر اعوان
تعاون/ولید اعجاز اعوان

جویریہ اسد جذبہ انسانیت کا پیکر اور خدمت انسانیت سے سرشار “”پاکستان کی محبتوں کی سفیر”” کا اعزاز رکھنے والے عظیم شخصیت کسی تعارف کا محتاج نہی ہیں، روشنیوں کے شہر کراچی میں شیخ مزہبی، تعلیم یافتہ اور اعلی صلاحیتوں سے مزین ایک مثالی گھرانہ میں ہیں آنکھ کھولی،NED University of Engineering & Technology کراچی سے سال 2003 میں “”مکینیکل انجینرنگ “” کی اعلی اور امتیازی نمبروں سے ڈگری حاصل کی، دو بھائی اور دو بہنیں ہیں، “”NED”” سے ڈگری حاصل کرنے کے بعد سال 2006 تک ایک انجینئرنگ فرم سے منسلک رہی، اور پھر سال 2006 میں رشتہ ازدواج زندگی سے منسلک ہو گئیں، اور گزشتہ 17 سال سے سعودی عرب کے شہر دمام میں مقیم ہیں، پاکستانی خواتین کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں، ان کی زندگی کا بنیادی مقصد خواتین کی راہ نمائی اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہی ہیں، شخصیت سازی کے حوالے سے یہ انکی زندگی کا یہ نصب العین بھی ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول میں پھیلے ہوئے مسائل کو اولیت دے کر اور بھرپور طریقہ سے حل کرنا ہوتا ہے.
جویریہ اسد پیشہ کے اعتبار سے “مکینیکل انجینئر” ہیں سال 2008 میں سعودی عرب آنے کے بعد اپنے انجینرنگ کے شعبہ کو باقاعدہ طور پر جاری نہ رکھ سکیں، مگر بہت ساری کمپنیوں کے ساتھ “”فری لانس”” اپنی خدمات پیش کیں،
“PNP” کے لئے جویریہ اسد کا خصوصی انٹرویو “”ایک شخصیت ایک تعارف”” کا اہتمام کیا گیا، جویریہ اسد نے سال 2013 میں اپنی سماجی فلاحی اور تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے “”ایلیٹ کلب”” کا باقاعدہ طور پر سنگ بنیاد رکھا، جس کا بنیادی مقصد بھی یہی تھا کہ خواتین اور بچوں کی فکری اور مثبت سوچوں کو تعمیری پہلوؤں سے ہم آہنگ کرنا تھا، اور خواتین کے اندر خود اعتمادی کے رشتوں کو مزید مستحکم اور مضبوط کرنا بھی تھا، اس کے زیر انتظام تمام پروگرام ریسرچ اور معلوماتی ہونے کے ساتھ ساتھ مفاد عامہ کی مکمل نمائندگی کی روایات سے جڑے ہوتے ہیں، سال 2018 کے ابتداء میں جویریہ اسد نے اردو زبان کی ترویج و ترقی اور فروغ کے لئے ایک ادبی پلیٹ فارم کے سلسلہ کا بھی آغاز کیا، جس کا نام “”ایلیٹ کلب لٹریچر سوسائیٹی “” کا نام دیا، یہ سعودی عرب سے اردو زبان کی ترویج اور ترقی کے لئے پہلا ادبی محلہ کا اعزاز رکھتا ہے.
جویریہ اسد نے اپنی زندگی کے اوراق کو پلٹتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کا یہ مشن ہے کہ میں اپنی زندگی میں خواتین اور بچوں کے لئے ایسے کام کرنے کا پختہ عزم رکھتی ہوں کہ خواتین کے اندر مکمل زندگی گزارنے کے لئے خواتین کے اندر مثبت تبدیلی پر کام کیا جائے، جس اقدام سے خصوصا” خواتین کے شعبہ کے اندر “”خود اعتمادی “” فروغ پا سکے، اس سال ماہ ستمبر کے دوران “ایلیٹ کلب”کو 10 سال مکمل ہو گئے ہیں اور اپنی کامیابی کی خوشی کے موقع پر 29 ستمبر 2023 کو دمام شہر میں ایک شاندار اور پرتکلف تقریب کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا جائے گا، اپنے دس سال کی جدوجہد اور کامیابی کا جشن فتح و کامیابی ہم سب کی کامیابیوں کا کھلا ثبوت بھی ہمارے سامنے ہے، اس موقع پر مختلف شعبوں میں گرانقدر خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ اور تعریفی اسناد بھی پیش کی جائیں گئیں.
جویریہ اسد نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوششوں کی تکمیل میں سفارت خانہ پاکستان ریاض اور جدہ قونصلیٹ کا مکمل طور پر تعاون ہمارے ساتھ ہے، سفارت خانہ کی طرف سے مجھے خصوصی شیلڈ اور تعریفی اسناد کے اعزازات بھی حاصل ہو چکے ہیں، جو میرے اور ہمارے ادارے “”ایلیٹ کلب”” کے لئے کسی اعزاز سے کم نہی ہیں ہم سفارت خانہ پاکستان سے مزید تعاون اور راہ نمائی کی عملی خدمات کی امید بھی رکھتے ہیں.
جویریہ اسد نے کہا کہ میری صحافتی خدمات کے اعتراف میں میرے ادارہ “”PNP”” کا مکمل طور پر میرے ساتھ تعاون ہے میں نے دو سال قبل “”PNP”” کی تجربہ کار صحافتی ٹیم کو بطور “”بیوروچیف دمام”” جوائنٹ کیا اور پاکستانی کمیونٹی کی تمام سماجی و فلاحی تقریبات کی بروقت کوریج “”PNP”” کو روانہ کرتی ہوں، جو خصوصی طور پر شامل اشاعت کی جاتی ہیں “”PNP”” کی پوری صحافتی ٹیم کو مکمل طور پر میرے اوپر بھروسہ اور اعتماد ہے.
جویریہ اسد نے اپنی بات کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہا کہ میرا یہ ارادہ تھا کہ میں “”ایلیٹ کلب”” کو دمام کے علاوہ جدہ ریاض الحبیب اور دیگر شہروں کے اندر بھی سرگرمیوں کا آغاز کروں مگر میرا یہ خواب اب تک شرمندہ تعبیر نہی ہو سکا، اور پورے سعودی عرب کا خواب ادھورا ہی رہ گیا.
جویریہ اسد نے اپنے خاوند اور لائف پارٹنر الیکٹرکل انجینئر اسد علی حسن کے بھرپور تعاون اور راہ نمائی کا بھی دل کی اتھاء گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہر قدم پر سن کا ساتھ اور مفید مشورے ہر دم میرے ساتھ ہوتے ہیں، اور قدم قدم پر اپنی بھرپور راہ نمائی کرتے ہیں، اگر وہ۔میرے ساتھ نہ ہوتے تو شائد میں اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہ ہوتی.
جویریہ اسد نے مزید کہا کہ اللہ تعالی نے مجھے ہر نعمت سے نوازا ہے میرے تین بچے ہیں 1 بیٹی اور 2 بیٹے ہیں جن کے نام فیض علی حسن، سیف علی حسن اور بیٹی “NABIHA HASSAN” ہیں.
جویریہ اسد نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ زندگی کے کسی موڑ پر خواتین ہرگز مایوس اور پریشان نہ ہوں، اور خواتین تمام سماجی فلاحی اور تعلیمی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں، اور اس معاشرے کے اندر رہتے ہوئے مردوں کے شانہ بشانہ مصروف عمل رہیں، کسی بھی مشکل وقت میں اپنے آپکو تنہا تصور نہ کریں.
جویریہ اسد نے آخر میں ادارہ “”PNP”” کی تمام صحافتی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور خصوصا” اعجاز احمد طاہر اعوان اور فوٹو گرافر ولید اعجاز اعوان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا، اور ادارے کی کامیابی اور ترقی کے لئے خصوصی دعا بھی کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں