نمیرہ محسن 360

معذرت ( شاعرہ: نمیرہ محسن)

معذرت
یہ آواز جس کو تم
پردہ ءسماعت پر
گراں سمجھتے ہو
کیا عجب ہو گا
کہ میرے رب کی عدالت میں
میرے محبوب (صلی اللہ علیہ وسلم )کے حضور
معتبر ٹھہرے
وہ غزل
جو ان کہی
کہیں سینے میں میرے
سانس لیتی ہے
آنکھ کی کسی
کروٹ کے پیچھے
سہمی تکتی ہے
روز محشر تم کو
باادب سننا پڑ جائے
میں سوچ کر ہنس دیتی ہوں
جو اکثر اب نہیں ہنستی
کہ تم
جو کسی کی نہیں سنتے
کیسا منظر ہو گا
لب سئے تم
اور نغمہ سرا ہم
نمیرہ محسن
ستمبر 2023

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں