ایپل نے اپنی آئی فون سیریز کے نئے ماڈل آئی فون 15 کو متعارف کروا دیا ہے 166

ایپل نے اپنی آئی فون سیریز کے نئے ماڈل آئی فون 15 کو متعارف کروا دیا ہے

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ایپل کے مطابق آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس ایسی ٹائٹینیئم سے تیار کیے جائیں گے جو کہ خلائی گاڑیوں کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے اور اس کے نتیجے میں یہ فون وزن میں ہلکا لیکن انتہائی مضبوط ہ ہوگا۔

ایپل کے صارفین کے لیے اس بار ایک اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی نے مختلف ماڈلز قیمت میں اضافے کی خبروں کے برعکس آئی فون 15 کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

آئی فون 15 کی قیمت 799 ڈالر، آئی فون 15 پلس کی قیمت 99 ڈالر اور آئی فون 15 پرو کی قیمت 999 ڈالر ہو گی جبکہ فون کا سب سے مہنگا ماڈل آئی فون 15 پرو میکس 1199 امریکی ڈالر میں ملے گا.
ایپل کے مطابق آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس چار رنگوں میں دستیاب ہوں گے جن میں کالا، سفید، نیلا اور قدرتی ٹائٹینیئم رنگ شامل ہو گا۔

ایپل نے نئے فون میں 48 میگا پکسل کا جدید کیمرہ نظام متعارف کروایا ہے جو سمارٹ ایچ ڈی آر اور بہتر ریزولوشن کے ساتھ بہتر تصاویر کھینچنے اور رات کو بھی اچھی تصاویر بنا سکتا ہے۔

دوسری جانب آئی فون 15 پرو میکس میں ٹیلی فوٹو کیمرہ شامل کیا گیا ہے۔ اس میں ایک نیا ایکشن بٹن بھی موجود ہے جبکہ سات لینزوں کے ساتھ کیمرے کو بھی مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

نئے فون میں ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس میں سیٹلائیٹ کے ذریعے اضافی سفری سہولت دی گئی ہے۔ ایپل کے مطابق اس سہولت کی وجہ سے اگر کسی صارف کی گاڑی میں کوئی خرابی پیدا ہو جائے تو وہ ایپل کے سیٹلائیٹ نظام کی مدد حاصل کر سکتا ہے اور دیگر صارفین سے جڑ سکتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں