ایم ڈی کیٹ کا امتحان دینے والے پورے پاکستان سے ہزاروں بچے انٹری ٹیسٹ دینے کے باوجود اپنی منزل سے محروم ہو 199

ایم ڈی کیٹ کا امتحان دینے والے پورے پاکستان سے ہزاروں بچے انٹری ٹیسٹ دینے کے باوجود اپنی منزل سے محروم ہو

لاہور رپورٹ ایچ ایم فیاض(تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان بھر میں میرٹ کی بجائے پیسہ، رشوت کلچر اور نقل جیسے فعل نے میڈیکل کے طلباء و طالبات کا مستقبل تباہ کر کے رکھ دیا امسال بھی ایم ڈی کیٹ کا امتحان دینے والے پورے پاکستان سے ہزاروں بچے انٹری ٹیسٹ دینے کے باوجود اپنی منزل سے محروم ہو گئے انٹری ٹیسٹ کے پیپر میں نصاب سے ہٹ کر سوالات کے کی جوابات آنے سے ہزاروں طلباء وطالبات میڈیکل ٹیسٹ پاس نہ کر سکے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لینے والے بچوں کے مطابق امتحان لینے والوں نے نصاب سے ہٹ کر سوالات کے کی جوابات منتخب کیے اس کے علاؤہ صوبہ سندھ سے پیپر آؤٹ ہونا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز انتظامیہ کے لیے سوالیہ نشان ہے اگر کوئی اس کے بارے میں آواز بلند کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے ساری عمر کے لیے میڈیکل سے بلیک لسٹ کر دیا جاتا ہے ارباب اختیار کو چاہیے کہ ڈاکٹر جیسے مقدس شعبے میں جانے والوں کو میرٹ کی بنیادوں پر آگے لانا چاہیے اور رشوت لینے والے اور نقل مافیا کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں