رہنما پی ٹی آئی سیف اللہ ابڑو نے کہا ہے کہ نوازشریف پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈال کر 50 روپے کے اسٹامپ پیپر پر لندن بھاگ گئے تھے۔ انہوں نے 161

نواز شریف مشکل حالات میں بیرون ملک بھاگنے کا جواب دیں 50 روپے کے اسٹامپ پر لندن بھاگ گئے تھے.رہنما پی ٹی آئی سیف اللہ ابڑو

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

رہنما پی ٹی آئی سیف اللہ ابڑو نے کہا ہے کہ نوازشریف پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈال کر 50 روپے کے اسٹامپ پیپر پر لندن بھاگ گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف مشکل حالات میں بیرون ملک بھاگنے کا جواب دیں، آئی پی پیز کے ساتھ مہنگے معاہدوں کا جواب دیں۔
سیاست دانوں کی شو گر ملز اور آئی پی پیز ہیں۔ اپنی پارٹی کی بات کرتے ہوئے سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ اسد عمر کسی سے ہاتھ ملانا پسند نہیں کرتے، پی ٹی آئی کے 42 لوگ پارٹی چھوڑ کر جاچکے ہیں، اب بھی بیشتر رہنما پی ٹی آئی میں موجود ہیں۔ ادھر پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ میری دعا ہے کہ نوازشریف وطن واپس آئیں، ان کو مقدمات کا سامنا کرنا چاہئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں