prestigious ceremony of distribution of certificates 134

سعودی عرب میں پاکستان حج والینٹیرز گروپ کے زیراہتمام رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے تقسیم سرٹیفکیٹ کی پر وقار تقریب منعقد کی گئی

رپورٹ : سعودی عرب جویریہ اسد (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی عرب میں پاکستان حج والینٹیرز گروپ کے زیراہتمام رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے تقسیم سرٹیفکیٹ کی پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں حج والینٹیرز رضا کاروں سمیت سفارتخانہ پاکستان کے افسران اور کمیونٹی اکابرین نے بھر پور شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا جبکہ نظامت کے فرائض پاکستان حج والینٹیرز گروپ کے سینئیر عہدیدار ابرار تنولی نے بڑی خوش اسلوبی سے سر انجام دیتے ہوئے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان احمد فاروق نے پاکستان حج والینٹیرزگروپ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے پاکستانی رضا کار حج کے مواقع پر بے لوث مختلف خدمات فراہم کرتے ہیں وہ قابل قدر ہیں جبکہ پاکستان سے آئے ہوئے خادمین سے زیادہ متحرک اور فعال کردار سعودی عرب میں مقیم اقامہ ہولڈرز کی جانب سے دیکھا گیا ہے جس سے پاکستان کا وقار بلند ہو رہا ہے سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ سفارتخانہ پاکستان پاکستان حج والینٹیرز گروپ کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حج والینٹیرز گروپ کے مرکزی کوارڈینیٹر اشرف علی خان کا کہنا تھا کہ پچھلے بارہ سالوں سے ہر سال حج کے موقعہ پر عازمین حج کی بے لوث خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں اس سال بھی مشاعرے مقدسہ میں سعودی عرب سے تقریبا پندرہ سو اقامہ ہولڈرز رضا کاروں نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے حجاج کرام کی خدمت کا فریضہ سر انجام دیا اور ہر سال سفارتخانہ پاکستان مختلف سعودی اداروں کے تعاون سے رضا کاروں نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کا حجاج کرام کی خدمت کا فریضہ انجام دیا ہر سال سفارتخانہ پاکستان اور مختلف سعودی اداروں کے تعاون سے رضاکاروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور پاکستان حج والینٹیرز گروپ پاکستانی کمیونٹی اور پاکستانی میڈیا کے شکر گزار ہیں جن کے تعاون سے ہماری حوصلہ افزائی میں اضافہ ہوتا ہے ان شاء اللہ ہم آئندہ بھی رضاکاروں کی اضافی تعداد کے ساتھ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کرتے رہیں گے تقریب میں حج والینٹیرز گروپ کے کوآرڈینیٹر عبداللہ اسلم نے حج 2023 کی کارگردگی کے حوالے سے جامع رپورٹ پیش کی کنگ خالد فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ابراهيم ناصر نے بھی خطاب کرتے ہوئے پاکستان حج گروپ کی سرگرمیوں کو سراہا اور تمام عہدیداران کو خراج تحسین پیش کیا تقریب کے آخر میں پاکستان حج والینٹیرز گروپ کی جانب سے سفیر پاکستان احمد فاروق نے حج رضا کاروں میں سرٹیفکیٹ جبکہ صحافیوں کو شیلڈیں تقسیم کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں