اس موقع پرکلب کی بانی جویریہ اسد کا کہنا ہےکہ الیٹ کلب سعودی عرب نے خواتین اور بچوں کو ایک معیاری پلیٹ فارم مہیا کیا جہاں انھوں نے اپنی سماجی، کاروباری ، تعلیمی اور معاشرتی صلاحیتوں 261

الیٹ کلب سعودی عرب کا دس سال مکمل کرنے پر سالانہ تقریبات کا آغاز

رپورٹ ۔سعودی عرب ۔جویریہ اسد (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

الیٹ کلب سعودی عرب اپنی دس سالہ سالانہ تقریبات کا آغاز کر رہا ہے۔اس ضمن میں ۲۹ ستمبر کو الخبر میں خواتین اور بچوں كے لئے ایک خوب صورت اور رنگا رنگ شام سجائ جا رہی ہے ۔
الیٹ کلب سعودی عرب ایک سماجی، فلاحی، ادبی اور کمیونٹی تنظیم ہے جو الخبر، سعودی عرب میں ۲۰۱۳ سے مشرقی ریجن سعودی عرب میں مختلف کمیونٹیز کے لئے خدمات انجام دے رہی ہے۔
اس موقع پرکلب کی بانی جویریہ اسد کا کہنا ہےکہ الیٹ کلب سعودی عرب نے خواتین اور بچوں کو ایک معیاری پلیٹ فارم مہیا کیا جہاں انھوں نے اپنی سماجی، کاروباری ، تعلیمی اور معاشرتی صلاحیتوں کو بہتر بنایا۔ الیٹ کلب کے جاری کردہ تمام پروگرامز نہایت مفید اور معلوماتی ہیں۔
کلب کی میمبرز سعدیہ تجمل،صبا ادریس، ثّنا بتول ،شفق عمران ،مدیحہ مزمل، لبنی مناف،نازش علی،عائشہ طارق ،ایمن آفاق، روبینہ شاہین ، فرحین حامد ،سمیرہ ہارون اور دیگر ارکان نے کہا کہ سعودی عرب میں الیٹ کلب بچوں اور خواتین کے لئے ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے اور کلب کی تمام سرگرمیاں کمیونٹی کو ایک مثّبت اور تعمیری ماحول فراہم کر رہی ہیں۔
ایونٹ میں الخبر کے مقامی ہوٹل کو دیدہ زیب سجاوٹ سے سجایا جاۓگااور حاضرین محفل کے لئے مختلف دلچسپ سرگرمیاں ركھی جائیں گیں تاکہ دس سال كے اس طویل اور خوب صورت سفر کو گرم جوشی سے منایا جاسکے۔ اس تقریب میں كلب کی سرگرم ارکان کو ان کی کلب کے لۓ کی گئ كاوشوں كے اعتراف میں خصوصی اعزازی ایوارڈز بھی دیۓ جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں