* ایک شخصیت ایک تعارف* 715

* ایک شخصیت ایک تعارف*

ملاقات/اعجاز احمد طاہر اعوان
تصاویر:::ولید اعجاز اعوان
پی این پی نیوز ایچ ڈی
“”پی این پی PNP”” نیوز چینل کے سلسلہ “‘ایک شخصیت ایک تعارف”” کے لئے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی ممتاز اور معروف شخصیات سے ملاقاتوں اور انٹرویو کا سلسلہ جاری و ساری ہے، جس میں انکی خداداد پوشیدہ صلاحیتوں کو منظر عام پر لانا ہی بنیادی نقطہ نظر اور ایک نئی سوچ کو اجاگر کرنے کی کوشش کا اہم حصہ ہے، آج ہم آپکی ملاقات “”PNP”” کے پلیٹ فارم سے ریاض کی معروف نوجوان اور لازوال صلاحیتوں سے مزین شخصیت اور ماضی کے ریاض کے معروف سینئر صحافی، سماجی شخصیت، سیاسی اور دیگر اعلی صلاحیتوں کے حامل میرے بہت ہی عزیز دوست قلم۔کا ساتھی اور عظیم شخصیت طارق ندیم شیخ مرحوم کے صاحبزادے عمیر طارق شیخ سے کرواتے ہیں، جو آج کل اپنی لا تعداد صلاحیتوں کے حامل ہیں اور “” VIP EVENTS”” ریاض سعودی عرب کے بطور “”ڈائریکٹر “” اپنی ذمہ داریاں کو بیت ہی احسن اور کامیاب طریقہ سے پورا کر رہے ہیں، اور طارق ندیم شیخ مرحوم کا سال 2006 ریاض میں اچانک “”ہارٹ اٹیک” سے انتقال ہو گیا تھا، ان کے انتقال کا خلا آج تک پورا نہی ہو سکا، اور انکی کمی آج بھی پورا ریاض شدت کے ساتھ محسوس کرتا ہے، جب ان کا انتقال ہوا اس وقت عمیر طارق شیخ کی عمر صرف 19 برس تھی.

عمیر طارق شیخ نے اپنی زندگی کے اوراق کو پلٹتے ہوئے اور انتہائی افسردگی کے احساس کے ساتھ بتایا کہ اپنے والد محترم کے انتقال کے بعد گھر کی تمام ذمہ داریوں کا بوجھ میرے کم عمری کے کندھے پر آ گیا، کیونکہ میں گھر میں بڑا تھا اور تمام امور کی دیکھ بھال کی ساری ذمہ داری میرے اوپر آن پڑی، میں نے اپنی ابتدائی تعلیم “”الاحساء”” سے حاصل کی اور سال 2000 کے اوائل میں ہی اپنے والد محترم کے ساتھ ریاض آ گیا اور پھر اپنی تعلیم کے سلسلہ کو پاکستان انٹرنیشنل اسکول ریاض (اردو سیکشن ناصریہ) سے شروع کر لیا؛ ہمارا “”شیخ”” فیملی کے ساتھ لاہور پاکستان سے تعلق ہے، میری اور میرے سب بہن بھائیوں کی تربیت انتہائی مذہبی اور دینی ماحول کے اندر رہ کر کی گئی، تعلیم کے ساتھ ساتھ میری ذاتی دلچسپی میوزک کی لائن میں تھی اور میں ادھر جانا چاہتا تھا مگر انہی دنوں اپنے کچھ ہم خیال دوستوں جن میں علی آصف رشید کے ساتھ ایک فلاحی اور سوشل تنظیم “”براو”” کا سنگ بنیاد رکھا، ضروری میں ہماری ٹیم۔میں بہت ہی کم دوست تھے مگر جیسے جیسے ہم نے اپنی سماجی سرگرمیوں کے سلسلہ کو آگے بڑھایا میری ٹیم اور ورکرز میں اضافہ ہوتا ہی چلا گیا، یہ تقریبا” سال 2009 کے ابتدائی دنوں کی بات ہے، جب اس کا ہم نے سنگ بنیاد رکھا،

عمیر طارق شیخ نے کہا کہ اس “”براو” کے پلیٹ فارم نے ہمیں ایک نیا جذبہ اور آگے بڑھنے کا نیا حوصلہ دیا اور اس کے بعد فیس بک “”FACEBOOK”” کے ذریعے “”VIP EVENTS”” کی سرگرمیوں اور پروگراموں کا باقاعدہ طوف پر آغاز شروع کر دیا، اور دوستوں کے ساتھ باہمی مشورہ سے سال 2015 میں اس کو آرگنائز کرنے کا پختہ عزم کر لیا، ان سرگرمیوں میں حصہ لینے کا شوق بھی میرے اندر میرے والد گرامی مرحوم طارق ندیم شیخ نے ہی اجاگر کیا، کیونکہ میں اکثر ان کے ساتھ ہی ریاض کی مختلف تقریبات میں شرکت کے لئے جایا کرتا تھا، ان کی وجہ سے ہی میرے اندر میری ابتدائی تربیت کا پودا لگ گیا، میرے والد کے درمیان بڑا ہی فرینڈلی ماحول تھا، وہ مجھے اپنی زندگی کے تجربات اور اپنی زندگی کے نشیب و فراز سے خوب آگاہ کیا کرتے تھے، میں نے اپنی جوانی کی دہلیز پر قدم رکھا تو انہوں نے میرے ساتھ دوستی کر لی، اور زمانے کے اصولوں کے بارے اپنی راہ نمائی کی تربیت بھی کرنا شروع کر دی جس کی بدولت میرے اندر وقت سے قبل میچورپن آنا شروع ہو گیا، اور پھر ایسا وقت بھی آ گیا کہ وہ۔مجھے باقاعدگی کے ساتھ ریاض کی تمام تقریبات میں لے کر جانے لگے، باپ کا اپنی اولاد کے ساتھ بڑا عظیم رشتہ ہوتا ہے، وہ اپنی زندگی میں اولاد کو کامیابی کی آخری سیڑھی پر دیکھنے کے بھی خواہشمند ہوتے ہیں،

عمیر طارق شیخ نے مزید گفتگو کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ میرے والد مرحوم کی یہ نصیحت تھی کہ جس دوست کے ساتھ زندگی میں کبھی اکھٹے بیٹھ کر کھانا کھا لو، اس کی ہمیشہ عزت کرو، اپنے خطرناک دوست کے ساتھ بھی اپنا اخلاق اور رویہ انسانیت کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر ہی قائم رکھو، اور زندگی کا تیسرا اصول کہ کبھی جان بوجھ کر کسی بھی شخصیت کو نقصان نہی پہچانا، اور نہ ہی اسے دھوکہ دینا اپنی زندگی کے اندر ان اصولوں کو ہمیشہ کے لئے پیوست کر لو،

عمیر طارق شیخ نے مزید کہا کہ میری والدہ نے ہمارے نامساعد حالات کے باوجود بھی ہم سب بہن بھائیوں کی تربیت میں کوئی کمی نہ چھوڑی ہم دو بھائی اور تین بہنیں ہیں میرا چھوٹا بھائی عادل طارق شیخ ہے، اللہ۔پاک ہماری والدہ محترمہ۔کا سائیہ ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم رکھے اور ماں کی جنت کو ہمیشہ ہمارے ساتھ ہی رکھے، اور انکی زندگی طویل سے طویل کرے “”آمین ثم آمین””

عمیر طارق شیخ نے کہا کہ سال 2017 میں باقاعدہ طور پر “”VIP EVENTS”” کو پروگراموں کے سلسلے کو آگے بڑھانے کے لئے سعودی ادارہ کے ساتھ رجسٹرڈ کروا لیا، اور میرے علاوہ میری ٹائم میں پروگرام آرگنائزر عادل طارق شیخ، ذیشان جاوید ملک اور مدیحہ نومان شامل ہیں، جن کی باہمی مشاورت اور رضامندی سے تمام پروگرام فائنل ترتیب دیئے جاتے ہیں، اس پلیٹ فارم سے پاکستان کے تمام قومی تہواروں سمیت سعودی نیشنل ڈے، ریاض سیزن، اور “” کھیلوں اور جیتو”” کے تقریبا” ایک ہزار سے زائد کامیاب ترین پروگرام اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر چکے ہیں، پروگرام کی کامیابی کے لئے تین اہم چیزوں کو مدنظر رکھنا بے حد ضروری ہوتا ہے جن میں تجربہ کار اور محنتی ٹیم، ایونٹ اسپانسر شپ، اور فناس اور پروگرام کی جگہ کا تعین کرنا شامل ہوتا ہے،

عمیر طارق شیخ نے مزید کہا کہ “”VIP EVENTS”” کے پروگراموں کے انعقاد کے دوران سفارت خانہ پاکستان ریاض کے اسٹاف اور سفیر پاکستان کا مکمل تعاون ہوتا ہے، اور انکی طرف سے تحریری اجازت نامہ اور راہ نمائی کے تمام انتظامات میں مکمل تعاون ہوتا ہوتا ہے، ہمارے تمام سفارت خانہ میں منعقدہ پروگراموں کی کامیابی کا سہرا سفارت خانہ کے اسٹاف پر منحصر کرتا ہے، اور پھر ہماری اس میزبان ملک میں پہچان بھی سفارت خانہ پاکستان ہی ہے، ہر قدم ہر ہمیں اس کی ضرورت محسوس رہتی ہے،

عمیر طارق شیخ نے اپنی گفتگو کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ سال 2023 تا 2030 سعودی عرب کی ترقی کا عظیم سال ثابت ہو گا اور دنیا بھر میں سعودی عرب زندگی کے تمام شعبوں کے اندر لازوال ترقی سے ہمکنار ہو گا، پرنس محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سعودی عرب کے پہلے کراون پرنس ہیں جن کا یہ پختہ عزم ہے کہ سال 2030 تک سعودی عرب دنیا کا ایک عظیم طاقتور اور ترقی پذیر ملک بن جائے گا اور زندگی کے تمام شعبوں میں تیل کے علاوہ بھی ترقی کے دیگر راستے کھل جائیں گئے ، اور سعودی عوام کے لئے خوشحالی کے عظیم راستے بھی ہموار ہو جائیں گئے، سعودی عرب سال 2030 میں ایک اہم ستون بن کر پوری دنیا میں ابھرے گا، ہماری دلی دعا بھی ہے کہ سعودی عرب ہر شعبہ ہائے زندگی میں ترقی کی منازل طے کرے (آمین ثم آمین)

عمیر طارق شیخ نے اپنے نوجوانوں کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ نوجوان قیادت اپنے اندر چھپی پوشیدہ کوالٹی کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے اپنے آپکو عملی طور پر انٹرٹینمنٹ اور فلم انڈسٹری کی طرف لے کر آئیں، اس میں آگے بڑھنے اور ترقی کا بہت زیادہ اسکوپ ہے، اور سعودی عرب کے مشن 2030 کو کامیاب کرنے کے لئے اپنی خسارا صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں یہ سال نوجوان قیادت اور ملک کی ترقی و خوشحالی کا سال ہو گا،

اپنی گفتگو کے آخر میں عمیر طارق شیخ نے اپنی خصوصی انٹرویو کی اشاعت اور اہتمام کرنے پر “”PNP”” کی پوری انتظامیہ اور تجربہ کار صحافتی ٹیم کی کاوشوں اور بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا اس کے علاوہ “”PNP”” کے سینئر صحافی اور بیوروچیف کراچی اعجاز احمد طاہر اعوان کی شب و روز کی ان تھک کاوشوں کا بھی دل کے ساتھ شکریہ ادا کیا، اور “”PNP”” کے لئے رپورٹنگ کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے فوٹو گرافر کے فرائض کی ادائیگی کے لئے ولید اعجاز اعوان کا بھی تعاون کا شکریہ ادا کیا، اور دعا کی کہ اللہ پاک “”PNP”” کی گرانقدر خدمات کو کامیابی سے ہمکنار کرے اور ان کے لئے کامیابیوں اور کامیابیوں کے نئے دروازے بھی کھولے،،،،ااا
)آمین ثم آمین)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں