Pakistan Writers Club Riyadh 143

پاکستان رائیٹرز کلب ریاض “”PWC”” کے سرپرست اعلی انجینئر سید فیض احمد نجدی اپنی اہلیہ سمیت ینبع میں ایک کار ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہو گئے، اب انکی حالت خطرے سے باہر ہے، ان کی جلد صحت یابی کے لئے “”PNP”” کے قارئین سے “”دعائے صحت”” کی اپیل کی جاتی ہے

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان رائیٹرز کلب ریاض “”PWC”” کے مرکزی صدر انجینئر نوید الرحمن اور زبیر احمد بھٹی کی موصولہ اطلاعات کے مطابق “”PWC”” کے سرپرست اعلی انجینئر سید فیض احمد نجدی ینبوع “”NANBU”” میں ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں دونوں میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طبعی امداد کی فراہمی کے لئے مقامی ہسپتال میں تین روز کے لئے داخل کروا دیا گیا دوران ایکسیڈنٹ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، حادثہ کے وقت انہیں فوری طور پر ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا، دوران حادثہ دونوں میاں بیوی کو شدید چوٹیں آئیں اور اب وہ ہسپتال سے ڈسچارج ہو کر ینبوع “” YANBU”” میں اپنے دوست کے پاس رہائش پذیر ہیں، اور انکی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے, اور اب وہ دونوں تیزی کے ساتھ روبصحت بھی ہو رہے ہیں انکی جلد صحت یابی کے لئے “”PWC”” کے عہدیداران، ممبران اور “”PNP”” کے قارئین سے “”دعائے صحت”” کی اپیل بھی کی گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں