اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پر ویز الٰہی کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم معطل 127

اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پر ویز الٰہی کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم معطل

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چوہدری پرویز الٰہی کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست کو منظور کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم معطل کر دیا اور فوری رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے.
یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی بازیابی کیس سماعت کیلئے مقررکر دیاگیا،جسٹس امجد رفیق کی عدم دستیابی کے باعث کیس جسٹس مرزا وقاص روف کی عدالت میں منتقل کر دیا گیا،جسٹس مرزا وقاص روف پرویز الٰہی بازیابی کیس پر سماعت کررہے ہیں۔
عدالتی حکم کے باوجود سیشن جج اٹک پرویز الٰہی کو ساتھ نہیں لائے ، سیشن جج اٹک نے جواب جمع کراتے ہوئے کہاکہ پرویز الٰہی اٹک جیل میں موجود نہیں ،پرویز الٰہی اسلام آباد میں ہیں،اسلام آباد پولیس نے پولیس لائنز اسلام آباد کو سب جیل قرار دیکر پرویز الٰہی کو وہیں رکھا ہوا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں