VIP EVENTS 229

“”وی آئی پی ایونٹ VIP EVENTS”” کی طرف سے “”پاکستان تجھے سلام “” کے “”فری لانسر ٹیم”” کے اعزاز میں یادگار تقریب

خصوصی رپورٹ/ بیوروچیف/اعجاز احمد طاہر اعوان تصاویر/ولید اعجاز اعوان(تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
“”وی آئی پی ایونٹ VIP EVENTS”” کی طرف سے “”پاکستان تجھے سلام “” کے “”فری لانسر ٹیم”” کے اعزاز میں یادگار تقریب منعقد ہوئی جس میں تمام ٹیم کے تمام ممبران کو ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد سے نوازا گیا،یہ تعریفی اسناد “”وی آئی پی سیوبٹ”” کے ڈائریکٹر عمیر شیخ نے سب کو پیش کیں۔سینئر صحافی اعجاز احمد طاہر اعوان کو ان کی 40 سالہ گرانقدر خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ اعجاز احمد طاہر اعوان کو “وی آئی پی ایونٹ”” کی طرف سے ڈائریکٹر عمیر شیخ نے پیش کی اور شعبہ صحافت میں انکی خدمات پر روشنی بھی ڈالی گئی،دوسری اعزازی شیلڈ “” فوڈ ہاوس ریسٹورنٹ”” کی انتظامیہ کو اعجاز احمد طاہر اعوان نے پیش کی،
“”پاکستان تجھے سلام”” کا یادگار کیک اعجاز احمد طاہر اعوان نے اپنے ہاتھوں سے کاٹا،پی این پی PNP”” کے بیورو چیف کراچی اعجاز احمد طاہر اعوان کو صحافتی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ ادارہ کے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے، ان کی خدمات ادارہ کے لئے قیمتی اثاثہ ہیں، پی این پی “”PNP”” نیوز چینل اپنی صحافتی خدمات کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کی سرگرمیوں اور مسائل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، وی آئی پی ایونٹ کی طرف سے اس سلسلے “”Volunteer certificate””دینے کی روائت آئیندہ بھی اسی طرح جاری رہے گئی. پروگرام کے بہترین انعقاد پر سفارت خانہ پاکستان کے سفیر محترم احمد فاروق اور ان کے پورے اسٹاف کے تعاون کا ہماری پوری ٹیم “” وی آئی پی ایونٹ”” تہہ دل سے مشکور ہے، “”وی آئی پی ایونٹ”” اپنی مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے ذریعے دونوں برادر اسلامی ممالک۔پاک سعودی تعلقات کے فروغ میں مثالی کردار ادا کر رہی ہے، آنے والے دنوں میں یہ تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط ہوں گئے،سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ بھرپور تعاون اور مدد کی ہے، جس کو پوری قوم عزت و قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،
وی آئی پی “”VIP ENENTS”” ریاض کے زیر اہتمام سفارت خانہ پاکستان کے مشترکہ باہمی تعاون سے جشن آزادی کے 76ویں تہوار “”پاکستان تجھے سلام”” کو منانے کا انتظام سفارت خانہ پاکستان ڈپلومیٹک کوارٹر میں کیا گیا، جس میں سفیر پاکستان احمد فاروق بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے.
وی آئی پی “”VIP EVENTS”” کے کامیاب پروگرام پر اس انتظامی ٹیم۔کا “”فری لانسر”” حصہ بننے والی ٹیم کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ان کے اعزاز میں ایک شاندار اور ہر تکلف خصوصی تقریب کا اہتمام “” فوڈ ہاوس ریسٹورنٹ “” میں اتوار کو بعد نماز عشاء کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی سفارت خانہ پاکستان ریاض کے “”HOC”” مسٹر اینڈ مسز محسن سیف اللہ تھے مگر اچانک اپنی کچھ مصروفیات کی وجہ سے دونوں مہمان تقریب میں شرکت نہ کر سکے.
اس پروگرام کی نظامت کے فرائض “”VIP EVENTS “” کے پروگرام آرگنائزر عادل شیخ، مدیحہ نعمان اور ذیشان جاوید نے سر انجام دئیے.
اس تقریب میں کل 32 “”فری لانسر خدمات فراہم کرنے والوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے جن کے اسماء گرامی عبدالروف عبدالوحید، نعمان عبدالوحید، عثمان شاہد ، نادیہ سعید، فیض احمد، دانیال احمد، آیان احمد، عظمی سعید، سلیم۔رفیق بطور گلوکار، نوشاب خان، شعیان سعید، سعید جاوید، فواد، کامران شامل تھے.
وی آئی پی “”VIP EVENTS”” کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران میں عمیر شیخ، عادل شیخ، مدیحہ نومان، اور ذیشان جاوید کے نام شامل تھے جنہوں نے دن رات مسلسل محنت و لگن سے پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کیا، جن کی خدمات کو کبھی “”VIP EVENTS”” کی انتظامیہ فراموش ہی کیا جا سکتا، اور یہ ہمارے ادارہ کا ستون کا درجہ بھی رکھتے ہیں،
تقریب میں گزشتہ 40 سال سے شعبہ صحافت میں گرانقدر خدمات سرانجام دینے پر “”VIP EVRNTS”” کے ڈائریکٹر عمیر شیخ نے اعجاز احمد طاہر اعوان کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور ان کی صحافت کے میدان میں پاکستان اور اوورسیز کی خدمات کے اعتراف کو “”سلوٹ”” بھی پیش کیا، اور ان کے لئے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا، دوسری شیڈ “”VIP EVENTS”” کی طرف سے “”فوڈ ہاوس ریسٹورنٹ”” کو بہترین خدمات کے اعتراف میں اعجاز احمد طاہر اعوان نے ریسٹورنٹ کے مینجر کو پیش کی،
اس موقع پر “”VIP EVENTS”” کی طرف سے “”پاکستان تجھے سلام”” کا یادگار کیک اعجاز احمد طاہر اعوان نے تمام مہمانوں کی موجودگی میں عمیر شیخ اور عادل شیخ کے ساتھ مل کر کاٹا،
“”فری لانسر سرٹیفکیٹ “” کی خدمات کے صلہ میں “”APPRECIATION “”CERTIFACATE “”وی آئی پی ایونٹ”” کے مختلف ممبران نے بڑے اعزاز کے ساتھ سب کو پیش کئے.
“”وی آئی پی ایونٹ”” کے ڈائریکٹر عمیر شیخ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ یادگار سرٹیفکیٹ دینے کا سلسلہ آئیندہ بھی جاری رہے گا اور ہم ان کی خدمات کو اسی طرح حاصل کرتے رہیں گئے یہ سب ہمارے مستقبل کا درخشندہ ستارہ ہیں اور ہم ان سب کے جذبے کی دل و جان سے قدر کرتے ہیں اور کرتے رہیں گئے.
آخر میں تمام مدعو مہمانوں کی آمد کا شکریہ عمیر شیخ اور عادل شیخ نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں