بجلی کے بلوں اور پیٹرول کی بڑھتی ہوِی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف بھر پور احتجاجی ریلی نکالی گئی 220

بجلی کے بلوں اور پیٹرول کی بڑھتی ہوِی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف بھر پور احتجاجی ریلی نکالی گئی

رپورٹ نمائندہ خصوصی سیالکوٹ سید عنصر عباس شاہ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ملک بھر کی طرح سیالکوٹ اور پسرور میں بھی بجلی کے بلوں میں اضافی جارزز اور پٹرول کی قیمتوں میں جو اضافہ کیا گیا ہے اس کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان اور ریلیاں نکالی گئی سیالکوٹ جماعت اسلامی نے عوامی مارچ ریلی نکالی جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نی شرکت کی اور مہنگائی کے خلاف پرزور مزمت کی

پسرور جماعت اسلامی انجمن تاجران، ٹی ایل پی اور سول سوسائٹی کی جانب سے پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

بجلی کے بلوں اور پیٹرول کی بڑھتی ہوِی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف بھر پور احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی پسرور پرانا اڈا لاریاں سے کچہری چوک تک نکالی گئی ریلی میں سول سوسائٹی، صحافیوں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز اور مہنگائی کے خلاف شہری پھٹ پڑے مظاہرین نے نگران حکومت سے ائے روز پیٹرول بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قابو کرنے کا مطالبہ کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں